COVID-19پاکستان

کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں، ایک دن میں 50 افراد ہلاک۔ کیسز 50 ہزار تک جا پہنچے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار ہوگئ. گزشتہ روز ایک دن میں ریکارڈ 50 ہلاکتیں ہوئ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں 50،694 افراد کویڈ-19 سے متاثر ہو چکے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد ہلاک ہوۓ، جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1،067  ہوگئ۔
اب تک کے-پی-کے میں 365، سندھ 336، پنجاب 310، بلوچستان 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان 4 اموات ہوئی ہیں. اموات کی شرہ کے-پی-کے میں سب سے زیادہ ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں کیسز 1 لاکھ تک جانے کا امکان ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام سے آج اپیل کی ہے کہ وہ عید پہ گلے نہ ملے اور زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔
عالمی طور پہ  متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھَ 98 ہزار ہوچکی ہے، جبکہ اموات 3 لاکھ 35ہزار 672 تک جا پہنچی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button