نواز شریف اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ کل ملک واپس آئے گے


سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ٹویٹر پر افسوسناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی معزز والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ہیں
Api jee Passed away
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 22, 2020
ذرائع نے بتایا کہ بیگم شمیم اپنے بیٹے نواز شریف کے ساتھ لندن میں مقیم تھیں اور کافی عرصے سے علیل تھیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سلیمان شہباز سے فون پر بات کی جنہوں نے اپنی دادی کی موت کی تصدیق کی۔
بیگم شمیم اختر کے دوسرے بیٹے اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ہے جبکہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، جو اس وقت پشاور میں پی ڈی ایم کے عوامی اجتماع میں شریک ہیں ، کو بھی ان کی دادی کی موت کی اطلاع ملی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسلم لیگ ن کے قائد کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لئے دعا کی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق شریف خاندان ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کا نماز جنازہ کل لندن میں ادا کیا جائے اور اُس کے بعد ان کے جسد خاکی کو پاکستان بھیج دیا جائے گا لیکن نواز شریف کا اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ پاکستان نہیں آئے گے