پاکستان

آن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی ختم

آن لائن گیم پب جی پر فوری طور پابندی ختم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوری طور پر اس کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جج جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پب جی کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ اس سے پہلے پی ٹی اے نے فیصلہ کیا تھا کہ پب جی گیم پر پابندی عائد رہے گی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کی انتظامیہ سے ہم نے اس چیز پر جواب طلب کیا تھا کہ یہ گیم کس طرح بچوں پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتی لیکن پب جی انتظامیہ کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button