پاکستان

ناران ،کاغان اورشوگران میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے ،ہوٹلز سیل

خیبر پختونخواکےضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام پر کورونا کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد وہاں موجود ضلعی انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈائون کی سفارش کردی ہے۔ اس سے قبل پشاور کے کچھ علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے اب مانسہرہ کے کچھ سیاحتی مقامات پر نئے کورونا کے کیسز نکلنے کے بعد کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر کو ان سیاحتی مقامات پر جہاں نئے کورونا کیسز نکلے ہیں وہاں سمارٹ لاک ڈائون کی سفارش کر دی ہے۔انتظامیہ نے ہوٹل اور دیگر جگہ کے نام بھی بتا دیئے ہیں جہاں پر کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ناران، کاغان اور شوگران میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کے 47 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ان تمام جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ناران کے چار ہوٹلز میں بھی عملے میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button