پاکستان

400کروڑ کی سندھ حکومت کی40 لگژری گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت 400 کروڑ کی 40 لگژری گاڑیاں کیسے منگوا سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں پانچ رکنی بنچ نے کورونا کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت 4 ارب کی 40 لگژری گاڑیاں حکمراںوں کے لیے کس طرح منگوا سکتے ہیں۔ جسٹس گلزار نے مزید کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ آمر ہے اس بات کی کیا وضاحت ہے؟ سندھ حکومت 400 کروڑ کی چالیس گاڑیاں کیسے خرید سکتا ہے ایک گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 16 لاکھ ہے اس طرح کی مہنگی اور لگژری گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کے پی کے بلوچستان اور پنجاب میں کیا اس طرح کی گاڑیاں منگوائی جا رہی ہیں 4 ارب کی رقم سپریم کورٹ میں جمع کروائے۔ سندھ میں 16 ملین ٹن گندم چوری ہوئی اس کا کیا بنا قانون کے مطابق حکومت ہر کام میں ایکشن لیں 20 لوگ پوری حکومت کو یرغمال نہیں بناسکتے۔اگر لاک کرنا چاہتی ہے سندھ حکومت تو کریں لیکن لوگوں کوکھانے پینے اور بجلی کی سہولت بھی فراہم کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button