پاکستان

لیڈی کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر نوکری سے برطرف کر دیاگیا

  ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پر پنجاب پولیس نے لیڈی کانسٹیبل کو برطرف کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل وفا توقیر گانوں پر ٹک ٹوک ویڈیوز بطور شوق بناتی تھی جس کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اس کے اعلی افسران کی توجہ ان ویڈیوز پر پڑی۔

اسے دیکھنے کے بعد ، ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ایک افسر نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا اور لیڈی آفیسر کے خلاف “الزامات سچ ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کردیا۔

دوسری طرف ، لیڈی کانسٹیبل  نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے اور وفا توقیر کے مطابق وہ ویڈیو بنانا پسند کرتی ہیں لیکن صرف اپنے فون میں ہی رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ویڈیوز وائرل ہوئی ہے وہ آٹھ ماہ قبل ٹریننگ کے دوران بنائی گئی تھے اور وہ نہیں جانتی ہیں کہ یہ ویڈیو لیک کیسے ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button