Cars

پاکستان میں سیکنڈ جنریشن سوئفٹ کا خاتمہ

 پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) آخر کار پاکستانی مارکیٹ میں دوسری نسل کے سوزوکی سوئفٹ کو بند کر رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پی ایس ایم سی نے اسٹیک ہولڈرز کو اگلے سال اگست تک گاڑی کے بند ہونے سے آگاہ کردیا ہے۔

یہ کار 2010 میں متعارف کروائی گئی تھی۔ ابتدا میں ، اس میں صرف مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.3 لیٹر پیٹرول انجن پیش کیا گیا تھا ، لیکن ایک سال یا 2 سال بعد ، سوزوکی نے خودکار ٹرانسمیشن آپشن بھی شامل کیا ۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوزوکی سیکنڈ جنریشن سوئفٹ کی جگہ فورتھ جنریشن سوئفٹ کو مارکیٹ میں پیش کرے گی۔ ابھی تک اس متبادل کے بارے میں تفصیلات کم ہی ہیں ، لیکن امکان ہے کہ اس تبدیلی کو خریداروں میں پذیرائی ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button