COVID-19پاکستان

کورونا کے عید کے روز حملے، کیسز 57 ہزار سے زائد۔

کورونا کے عید کے روز بھی حملے جاری. پاکستان میں کیسز کی تعداد 57 ہزار سے زائد. مہلک وباء سے اموات 2 ہزار کے قریب جاپہنچی۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی آئ ہے. لوگ لاک ڈاؤن میں نرمی سے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وباء کہ خلاف جنگ ختم ہوگئ. لیکن نرمی صرف ڈوبتی اکانومی کو سہارا دینے کے لیے کی تھی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 30 افراد جان کی بازی ہار گۓ. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 356 نۓ کیسز رپورٹ ہوے ہیں اور کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 57 ہزار 705 ہے. زیر علاج مریضوں کی تعداد 38 ہزار 190 ہے۔
اٹھارہ ہزار تین سو چودہ  مریض صحت یاب  ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 4 لاکھ 90 ہزار 908 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button