پاکستان

پی ٹی آئی کے امجد علی زیدی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے پولنگ ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے امجد علی زیدی اور اپوزیشن کے غلام محمد نے اسپیکر کے لئے انتخاب لڑا۔ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے کل 18 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

پولنگ میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی کے لئے 4 ووٹ مسترد کردیئے گئے جبکہ حزب اختلاف کے امیدوار غلام محمد کو ایک ووٹ بھی مسترد کردیا گیا۔ امجد علی زیدی کے 18 کے مقابلہ میں اپوزیشن کا امیدوار 8 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button