پاکستان

چودھری پرویز الٰہی نے مقامی حکومت کے وزیر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا،نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پیر کو پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی پر اپنے اختیارات کا غلط استعما ل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، اینٹی گرافٹ واچ ڈاگ نے لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی) میں اپنا 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب پیش کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی نے اپنے اقتدار کا ناجائز استعمال کرکے بدعنوانی کا ارتکاب کیا ہے۔

پرویز الٰہی 1988 سے 1993 تک بلدیاتی حکومت کے وزیر رہے۔ اس دور میں انہوں نے 29 افراد کو غیر قانونی طور پر مقرر کیا تھا۔

بیورو کے نمائندے نے مزید بتایا کہ پرویز الٰہی نے اپنے سرکاری لیٹر ہیڈ کو ان لوگوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button