پاکستان

شہباز شریف فیملی مشکل میں سلمان شہباز کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ

لاہور : احتساب عدالت نے جمعرات کو منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکام کو حراست میں لینے کے بعد اسے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے نصرت شہباز اور ان کے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں استفسار کیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نصرت شہباز کے خلاف وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔

نصرت شہباز کو اپنے والدین سے وراثت میں کوئی جائیداد نہیں ملی اُن کے اثاثوں میں اضافہ شہبازکے وزیر اعلی پنجاب بننے کے بعد ہوا۔ ان کے اکاونٹس میں بھی لین دین ہوئے تھے، “پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button