پاکستان

مشتبہ افراد کی ٹیم پر فائرنگ کے بعد(سی ٹی ڈی ) کے 5اہلکار شہید

چلاس کے علاقے رونائی میں مشتبہ افراد کی ٹیم پر فائرنگ کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پانچ اہلکار چلاس میں شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار مفرور افراد کو گرفتار کرنے کے لئے سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو عام شہری بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایک افسر اور چار سپاہی پر مشتمل شہید اہلکاروں میں جنید ، شکیل ، سہراب ، اشتیاق اور غلام مرتضی شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل خان نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا عزم کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button