موسم سے متعلق تمام قدرتی آفات میں سیلاب سب سے عام ہیں۔ نیشنل اوشینوگرافک اینڈ ایٹموسفیرک ایسوسی ایشن امریکہ کے مطابق، سیلاب کسی بھی دوسرے قسم کے خطرے یا شدید موسم سے زیادہ جان و مال کے نقصان کا سبب بنتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلوں کے باعث دنیا کا ہر ملک سیلاب کا شکار ہے، یہاں تک کہ عام طور پر خشک ممالک بھی۔
اگر آپ کی کار جزوی طور پر یا مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اور آپ کے پاس صحیح قسم کی کار انشورنس نہیں ہے، تو آپ آٹو مکینک کے مہنگے خرچے میں پھنس سکتے ہیں یا اس سے بھی بدتر، گاڑی کا مکمل نقصان ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کی کار سیلاب میں پھنس جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
سب سے پہلے تو آپ کو یہ کرنا چاہئیے کہ حکومتی وارننگز کو ہرگز نظرانداز نہ کریں اور سیلاب زدہ علاقوں سے بچنے کی کوشش کریں۔ سڑک پر پانی نظر آئے تو پلٹ جائیں۔ کیونکہ یہ پانی نظر آنے سے کہیں زیادہ گہرا ہو سکتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر سنٹر کے مطابق، سیلاب کی سب سے زیادہ اموات اس وقت ہوتی ہیں جب گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ جاتی ہیں۔
فلیش فلڈ اپنی رفتار اور تباہ کن طاقت کی وجہ سے سیلاب کی سب سے خطرناک قسم سمجھی جاتی ہے۔ یہ بارش کے چند منٹوں میں اور وارننگ جاری ہونے کے چند لمحوں میں ہی نمودار ہو سکتے ہیں۔
گنجان آبادی والے علاقوں میں سیلاب کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، کیونکہ عمارتیں، ڈرائیو ویز، روڈ ویز اور پارکنگ لاٹس پانی کے بہاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ طوفانی نالے اور گٹر بھر جاتے ہیں یا ابل جاتے ہیں اور پھر قریبی سڑکوں پر پانی بھر جاتا ہے۔
کم از کم 6 انچ پانی کی سطح آپ کی گاڑی کا کنٹرول ختم کرسکتی ہے۔ اونچا پانی اور بھی خطرناک ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے ٹائر پانی میں فلوٹیشن ڈیوائس کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ ڈیڑھ ٹن وزنی کار کو تیرنے کے لیے دو فٹ پانی کافی ہے۔ (2021 ہونڈا سوک سیڈان کا وزن تقریباً ڈیڑھ سے دو ٹن کے درمیان ہوتا ہے۔)
اگر آپ کی کار سیلاب میں پھنس گئی ہے، تو این ڈی ایم اے کی طرف سے کچھ تجاویز یہ ہیں:
- اپنی گاڑی کو فوراً چھوڑیں اور اونچی جگہ تلاش کریں۔
- اگر آپ کی کار پانی میں بہہ گئی ہے اور ڈوب گئی ہے، تو گھبرانے کی کوشش نہ کریں۔
- پرسکون رہیں اور گاڑی کے پانی سے بھرنے کا انتظار کریں۔ کار بھر جانے کے بعد، آپ دروازہ کھول سکیں گے۔ (دروازہ کھلنے کے لیے گاڑی کے باہر اور اندر کے درمیان پانی کے دباؤ کو برابر کرنے کی ضرورت ہے۔) اپنی سانسیں روکیں اور سطح پر تیریں۔
- اگر آپ گاڑی میں نہ ہوتے ہوئے تیز رفتار سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں تو اپنے پیروں کو نیچے کی طرف رکھیں۔ ہمیشہ رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کریں، جیسے پانی میں درخت کی شاخیں، ان کے نیچے سے کبھی نہ گزریں۔
اگر آپ سیلاب کے پانی کے اوپر کسی عمارت یا درخت کی طرح کسی چیز پر پھنسے ہوئے ہیں، تو وہیں رہیں جہاں آپ ہیں اور مدد کا انتظار کریں۔ سیلاب کے پانی میں نہ جائیں۔ - جب مدد پہنچ جائے،تو پرسکون رہیں اور ریسکیو ٹیم کی ہدایات پر عمل کریں۔
- سیلاب کے بعد آپ کو اپنی کار کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
- اپنی گاڑی تک پہنچنے کی کوشش صرف اس وقت کریں جب سیلاب کا پانی کم ہو جائے اور ایسا کرنا محفوظ ہو۔ اگر ضروری ہو تو، اپنی کار کو اونچی جگہ پر لے جائیں۔ پانی میں ڈوبی ہوئی کار سے نمٹنے کے لیے کچھ نکات یہ ہیں:سیلاب زدہ کار کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر انجن میں پانی ہو تو آپ اسے اور بھی زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
- گاڑی میں کھڑے پانی کو نکالنے کے لیے خشک ویکیوم یا کپڑے کا استعمال کریں۔
- پانی کو جذب کرنے کے لیے تولیے کا استعمال کریں اس سے سیٹوں اور کشن کو سکھانے کی کوشش کریں ۔
- اگر ممکن ہو تو dehumidifiers اور پنکھے استعمال کریں۔
- اپنی آٹو انشورنس کمپنی کے ساتھ رابطہ کریں اور انہیں گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔مزید بلاگز پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : بلاگز