کراچی – پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے تحت آج فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 438 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 2,857 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی سطح پر معاشی حالات، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کی وجہ سے دیکھنے میں آ رہی ہے۔