نیویارک(ویب ڈسیک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور برینٹ خام تیل 4 ڈالر 25 سینٹ اضافے سے 105.23 ڈالرفی بیرل کا ہوگیا ہے۔
روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی وبیشی کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 4 ڈالر 25 سینٹ اضافے سے 105.23 ڈالرفی بیرل کا ہوگیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھوگئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا۔
بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ نظر آئی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔