لاہور(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پہلے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جب کہ گزشتہ مالی سال میں یہ صرف 275 ملین ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں غیر معمولی اضافے کی بڑی وجہ تجارتی خسارہ ہے۔ رواں مالی سال کے جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کو درآمدات برآمدات اور بنیادی آمدنی کی مد میں 37 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال میں 24 ارب ڈالر تھا۔