Friday, August 12, 2022, 12:59 am
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

“سفر نامہِ یورپ” پاکستان سے یورپ آنے تک کی عشقیاں کہانی

in کالم
0 0
0
“سفر نامہِ یورپ” پاکستان سے یورپ آنے تک کی عشقیاں کہانی
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022

کہتے ہیں زندگی کا دوسرا نام سفر ہے۔ یہ اور بات ہے کہ دن میں دیکھے گئے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے زندگی میں اردو والا سفر بھی خوب کرنا پڑتا ہے اور انگریزی والا بھی، بذات خود موصوف کو دونوں طرح کے سفر کرنے کا شرف حاصل ہے۔
بچپن سے ہی جب اپنے دوستوں، سجنوں اور عزیز و اقارب کی یورپ اور دوسری دُنیا میں مقیم تصویریں دیکھتا تو رشک بھرے انداز سے ہمیشہ کہتا کہ کبھی ہم بھی ان ممالک میں کھڑے مسکرائیں گئے اور کبھی ان ممالک کے خوبصورت راستوں پہ چل کر اپنے آپکو محضوض کریں گئے کیونکہ لوگ ہمیشہ ان خوبصورت لمحات کو وکٹری سائن بنا کر اپنی یادوں کو تصویروں کی صورت میں قید کر لیتے تھے۔ میں بچپن سے ہی نجانےکیوں ان تصویروں کی طرف کِھنچا چلا جاتا تھا ان تصویروں کے علاوہ گھر آۓ کیلنڈرز پہ چپھے برف سے ڈھکے خوبصورت مکانوں، ریلوے اسٹیشنوں اور پہاڑوں کے منظر اور ٹی وی پہ چینل بدلتے جیسے ہی نظر ان خوبصورت ممالک پر پڑتی تو ہاتھ تھم سا جاتا دل رک سا جاتا,اور تو اور ستم یہ کے جب ان ممالک کی تاریخ پر نظر ڈالی تو جناب ہم پر یہ گمان ہوا کہ جو یورپ کے پہاڑوں، خوبصورت وادیوں اور لوگوں سے محبت کا شوق ہے نا یہ تو گٹھی کی صورت میں ہم میں گُھل مل چکا ہے, اس حقیقت کا جب ہم پہ انکشاف ہوا تو روح بےتاب ہو گئی کہ کسی طور اڑ کر ان یورپ کی خوبصورت وادیوں میں پہنچ جائیں.جہاں بس الّلہ پاک ہیں انکی قدرت انکی مصوری,انکی رحمت اور معجزات۔
میری یورپ کی محبت آہستہ آہستہ اور
بڑھتے بڑھتے عشق کی انتہا تک پہنچ چکی اور عشق بھی ایسا جو ناسور بنتا جائے۔ اب تو خوابوں میں بھی اسپین, فرانس, سویڈن ڈنمارک اور نہ جانے کیا کیا نظر آنے لگا تھا۔ اس لاعلاج عشق کی دوا کے لئے جب زندگی میں پہلی بار یورپیئین ہنگری کے خوبصورت اور حسین شہر بُداپسٹ کا پاکستان کے شہر لاہور سے سفر شروع کیا تو ہوائی گاڑی اپنے مسافروں کو یونسؑ کی مچھلی جیسے پیٹ میں اولادِ یونس کو اپنے اندر سما کر لاہور کی فضاوّں سے بھگاتے ہوئے وادیِ جنت کے اطراف میں دیدہ زیب منزل کی طرف لے جا رہی تھی، ہر مسافر جوش و جذبے میں برجمان اپنی منزل کی طرف پہنچ کر وادیِ یورپ کو سر کرنے کے لیے بے تاب بیٹھا چالیس ہزار فٹ کی بُلندی پر فضاوّں کو اپنے پیروں تلے روند رہا تھا۔
وقت کی کروٹ بدلی اور ہم مڈل ایسٹ کی فضاوّں کے جھونکے میں پہنچے اور وہاں قطر کے خوبصورت ائیرپورٹ کو چار گھنٹے کے لئے دیکھتے گزار دئیے۔
قطر کے خوبصورت ائیرپورٹ پر سورج کے حٙسین نظارے کو اپنے کیمرہ میں سب مسافروں نے بند کیا اور دوبارہ بادلوں کو اپنی فضائی گاڑی کی اُڑان کے ساتھ ساتھ سفر کرتے دیکھ ہم یورپ کی کہکشاں میں جا پہنچے۔
جب مشرق وسطیٰ کی وادیوں سے انسان کا گزر ہوتا ہے تو پھر ایشیاء و یورپ کے ان عظیم و شان پہاڑوں پر نظر پڑتی ہے جنہیں دیکھتے ہی کیفیت ایسی کے آنکھوں میں بے اختیار آنسو اور دل میں صرف ایک ہی بات بس اپنے رب کے حضور فوراً سجدہ ریز ہو جائیں اور حیرت ہے یہ صرف پہلی بار ہی کی کیفیت نہیں بلکہ ایسا ہونا ہر بار کی روایت بن جاتی ہے۔
اور یہ کیف و سرور کی کیفیت صرف وہی محسوس کر سکتا ہے جو خود دیوانہ وار اس یورپ کے عشق میں مبتلا ہو۔ یہاں قدرت کا ہر رنگ انسان کو لاجواب کر دیتا ہے، بےشک میرا رب ہی یہ سب کر سکتا ہے۔
تو جناب طیبعت کچھ ازلی سی یورپ کے لئے جنگجو ٹھہری اور ہم بھی کہاں ٹلنے والے تھے ہم نے بھی یہ ٹھان رکھی تھی کہ نوکری کبھی بھی یورپ کے عشق میں آڑ نہیں بنے گی کیونکہ ان یورپئین وادیوں کی زیارت کو جانا اب واجب نہیں اوجب ہو چکا تھا۔ ان خوبصورت لمحات کو اپنی قید میں کرنے کے لئے بس ہم ہیں اور ہمارا موبائل، جس کےساتھ ایک ہمت اور جستجو ہے آگے بڑھتے رہنے کی۔
یورپ کی حدود میں داخل ہوتے ہی جب آنکھ کا نظارہ برف سے ڈھکے آسمان کو چُھوتے پہاڑ,سفید خوبصورت چشمے,خدا کی رحمت سے بھری پر نور وادیاں,رنگ رنگ کی حسین جھلیں ہماری ہم سفر ہوتی ہیں تو ہمیشہ
دلِ نادان نے عشق کے ہاتھوں بےبس ہو کر زندگی کی سب سے بڑی خواہش کو ایک مشن بنا لیا کہ یورپ کی ان خوبصورت وادیوں، دریاوّں، تاریخی جگہوں اور چوٹیوں پہ پہنچ کر خدائے علی و اعلیٰ کی حمد و ثناء اور اسکی خوبصورت مصوری کو دُنیا کے سامنے پیش کریں گئے جسے ہم نے سفر کی صورت میں یکم فروری2021ء سے شروع کیا ہے

بقلم: سکندر پرویز باجوہ (ہنگری)

Tags: Column WriterColumnistLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistan To EuropePakistani Column WriterSafarnama-E-EuropeSikandar Parvez BajwaUrdu Column
Previous Post

‎موبائل، پُر تشدد گیمز کا استعمال اور ہمارے بچے

Next Post

” پاکستام تحریکِ انصاف اور گردشی قرضہ”

مزیدخبریں

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی
کالم

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ
کالم

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022
شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے
کالم

شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے

08/10/2022
چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے
کالم

چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے

08/10/2022
پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں
کالم

پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں

08/10/2022
پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت
کالم

پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت

08/10/2022
Next Post
” پاکستام تحریکِ انصاف اور گردشی قرضہ”

" پاکستام تحریکِ انصاف اور گردشی قرضہ"

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

08/10/2022

مسلمز (1)

امریکی مسلمان مردوں کے قتل میں مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد

08/10/2022

75 (4)

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ اور سیاسی بحران

08/10/2022

کامن ویلتھ

پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز میں مزید کامیابی

08/10/2022

Gaza

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی دوسرے روز بھی غزہ پر بمباری

08/10/2022

rain

آج سے مزید بارشیں: ملک میں مون سون ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا

08/09/2022

July 2022
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jun   Aug »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist