Friday, August 12, 2022, 1:22 am
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

عورت مارچ تاریخ کے تناظر میں

in کالم
0 0
0
عورت مارچ تاریخ کے تناظر میں
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022

اقوامِ عالم کو خواتین کے بنیادی حقوق کی فراہمی سے متعلق شعور 1907ء میں خواتین کی اس تحریک کے بعد ہوا جو اُنھوں نے اپنے حق کے لئے شروع کی تھی لیکن اقوامِ عالم جان بوجھ کر اس بات سے بے خبر ہے کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے اسکی مثال کسی اور مذہب میں نہیں ملتی۔ اسکے باوجود خواتین کے حقوق کے نام پر اسلام پر بڑی تنقید کی جاتی ہے لیکن خواتین کے حقوق کی بات کرنے والا مغربی معاشرہ جس طرح خواتین کو جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اسے دیکھ کر روح تک کانپ جاتی ہے۔
مارچ 8, 1907 میں امریکہ کے شہر نیو یارک میں لباس سازی کی صنعت سے وابستہ سینکڑوں کارکن خواتین نے جب احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ پیش کیا کہ انھیں بھی مردوں کے مقابلے میں معقول تنخواہ دی جائے تو پولیس نے ان پر اندھا دھند لاٹھی چارج کیا اور کئی خواتین کو جیل میں قید کر لیا۔ اس واقعے کے ٹھیک ایک سال بعد 8 مارچ 1908 میں نیو یارک کی سڑکوں پر پندرہ ہزار محنت کش خواتین نے اپنی تنخواہوں میں اضافے، اپنے ووٹ کے حق اور بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے مظاہرہ کیا تو اس مرتبہ حکومتی مشینری نے پوری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین پر وحشیانہ تشدد کے تمام حربے اختیار کئے۔ گھوڑ سوار پولیس نے مظاہرہ کرنے والی خواتین کو بالوں سے پکڑ کر دور دور تک گھسیٹا، ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، خواتین کو گھوڑوں کے ساتھ باندھ کر روندا گیا اور بہت سی خواتین کو جیل میں بند کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سے آج تک خواتین اپنے حقوق کی آواز بُلند کر رہی ہیں۔ 1909ء میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پہلی بار عورتوں کا قومی دن 28فروری کو منایا گیا ۔1910ء میں کوپن ہیگن میں ورکنگ خواتین کی دوسری عالمی کانفرنس ہوئی جس میں 17 ممالک کی 100 خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون رہنما کلارازیٹ کین نے خواتین کا عالمی دن منانے کی تجویز پیش کی۔ کانفرنس میں مشترکہ طور پر ہر سال 8 مارچ کو ورکنگ خواتین کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مختلف ادوار میں خواتین کی تحریک کسی نہ کسی طرح جاتی رہی اور بالآخر یہ تب کامیاب ہوئی جب 1975 میں پہلی مرتبہ اقوامِ متحدہ نے خواتین کا عالمی سال منایا، بعد میں 1977ء میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو باقاعدہ منانے کی منظوری دی جس کے بعد سے اقوامِ متحدہ کے رُکن ممالک ہر سال 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانے لگے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی آواز بُلند کرنا ہے۔
خواتین کے حقوق سے متعلق پاکستان کی تاریخ بڑی شاندار اور حوصلہ افزاء رہی ہیں۔ قیامِ پاکستان سے قبل جس طرح قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال نے خواتین کے حقوق کی ترجمانی کی ہے وہ قابلِ دید ہے۔
1942 میں جب قائد اعظم سے سوال کیا گیا کہ پاکستان قدامت پسند یا ترقی پسند میں سے کون سی ریاست ہوگا؟ تو قائد اعظم نے جواب دیا کہ خواتین کو بتا دو کہ میں ایک ترقی پسند مسلم لیڈر ہوں، میں بلوچستان اور سرحد جیسے پسماندہ علاقوں میں مسلم لیگ کے اجلاسوں میں اپنی بہن کو ساتھ لیکر جاتا ہوں، انشااللّٰہ پاکستان ایک ترقی پسند مُلک ہوگا جس کی تعمیر و ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے نظر آئیں گی ۔
اسلام کی روشنی میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواتین سے متعلق نظریات کی بدولت پاکستان میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع ملتے رہے ہیں جس کے باعث خواتین نے نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا بھر میں اپنا نام بطور پاکستانی خواتین روشن کیا ہے جیسے پاکستانی سیاست میں محترمہ فاطمہ جناح اور محترمہ بے نظیر بھٹو، غیرت کے نام پر فلم پر آسکر اور ایمی ایوارڈ جیتنے والی صحاگی و فلمساز شرمین عبید، پاکستانی خواتین کی تعلیم کی سر گرم رُکن ملالہ یوسف زئی، ظلم و زیادتی پر آواز اُٹھانے والی مختاراں مائی، یورپ کی سب سے اُونچی پہاڑی چوٹی ماونٹ البرس کو سر کرنے والی کوہ پیما ثمینہ بیگ، اسلامک سنٹر امریکہ میں سربراہ مقرر ہونے والی اسماء چوہدری، قرآنِ کریم کا نسخہ اپنے ہاتھ سے تحریر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی فرخندہ پرویز، آسٹریلین پارلیمنٹ میں قانون ساز کے عہدے پر مقرر ہونے والی مہرین فاروقی، نو سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے والی ارفع کریم، پاک فضائیہ کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ عائشہ فاروقی سمیت بے شمار پاکستانی خواتین نے اپنا نام دُنیا میں روشن کیا ہے۔
پاکستان میں خواتین کے حقوق و تحفظ کے لئے 1973ء کے آئین سے لیکر آج تک وقتاٙٙ فوقتاٙٙ کئی قوانین بنائے گئے ۔ مگر ان قوانین کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو حقوق کی فراہمی میں ہمیں مغربی روایات سے بچانا ہوگا کیونکہ مغربی خواتین اپنے حقوق حاصل کرتے کرتے بے راہ روی کا شکار ہو گئی ہیں ایک طرف انکا جنسی و جسمانی استحصال کیا جاتا ہے تو دوسری طرف اس قدر آزادی دے دی گئی ہے کہ ماں، بہن، بیٹی، بیوی جیسے رشتوں کا تقدس ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں اسلامی معاشرے میں خواتین کو انکے حقوق فراہم کرنے ہیں تاکہ خواتین کا عزت و احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔
بقلم: امتل ھدٰی

Tags: Amtul HudaColumn WriterColumnistLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterUrdu ColumnWomen's March
Previous Post

وزیرِ اعظم کا ووٹِ اعتماد اور الیکشن کمیشن

Next Post

زراعت، کپاس اور ڈالر

مزیدخبریں

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی
کالم

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ
کالم

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022
شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے
کالم

شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے

08/10/2022
چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے
کالم

چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے

08/10/2022
پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں
کالم

پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں

08/10/2022
پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت
کالم

پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت

08/10/2022
Next Post
زراعت، کپاس اور ڈالر

زراعت، کپاس اور ڈالر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

08/10/2022

مسلمز (1)

امریکی مسلمان مردوں کے قتل میں مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد

08/10/2022

75 (4)

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ اور سیاسی بحران

08/10/2022

کامن ویلتھ

پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز میں مزید کامیابی

08/10/2022

Gaza

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی دوسرے روز بھی غزہ پر بمباری

08/10/2022

rain

آج سے مزید بارشیں: ملک میں مون سون ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا

08/09/2022

July 2022
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jun   Aug »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist