ہفتہ, جنوری 28, 2023, 2:24 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

یومِ پاکستان 23 مارچ کے لئے ہمیں عہد کرنا ہوں گے

in کالم
0 0
0
یومِ پاکستان 23 مارچ کے لئے ہمیں عہد کرنا ہوں گے
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

سن 1906ء میں جب ڈھاکہ میں آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا تو اسکے34 سال بعد 23 مارچ 1940 کو لاہور میں ایک قراداد پاس ہوئی جس میں لفظ پاکستان کا ذکر نہیں تھا، تاہم قرار داد میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کسی ایسے پلان کو قبول نہیں کرئے گی جس میں ہندوستان میں موجود مسلم اکثریتی ریاستوں کو مکمل آزادانہ حثییت میں کام نہیں کرنے دیا جائے گا، قرار داد میں اس ابہام کے باوجود ہندوستان کے اخبارات کی اس حوالے سے شہ سُرخیاں تھیں، 1940 سے 1947 کے عرصہ کے دوران آزادی کی تحریک جس سرد گرم ماحول سے گزری اس دوران کانگرس کی قیادت میں موجود انتہاء پسندوں کی ذہنیت اور انکا کردار کھل کر سامنے آ گیا، جس کے بعد ہندوستان کی مسلم آبادی اور مسلم لیگ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہ تھا کہ وہ ایک آزادانہ ریاست کا مطالبہ کرئے، مگر 14 اگست 1947 کو جن علاقوں پر مشتمل پاکستانی ریاست کو آزادی ملی اس میں سب سے بڑا المیہ بنگال اور پنجاب کی تقسیم تصور کیا گیا، جس کے بعد میں نتائج بھی بھگتنا پڑے، سو قیامِ پاکستان کے وقت دُنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی، لاکھوں مسلمان جن میں خواتین اور بچے شامل تھے نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
پاکستانی قوم 23 مارچ کو ایک قومی دن کے طور پر مناتی ہے، مگر اس کی طویل تاریخ کا نسلِ نو کو علم نہیں نہ ہی اس بارے آنے والی نسلوں کو آگاہی دی جا رہی ہے، اب تو حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہماری نسلوں کی اکثریت کو یومِ پاکستان اور یومِ آزادی کے دن کی افادیت کے بارے علم ہی نہیں کیونکہ انہیں اس کے بارے آگاہ کرنے والوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی اور نوجوان نسل تو اب سوشل میڈیا کے گرداب میں جکڑی ہوئی ہے جس کے نوجوان نسل پر بُرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 23 مارچ کے دن کا ذکر اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہماری نوجوان نسل بالخصوص تعلیمی اداروں، یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو اسکی افادیت بارے آگاہ نہ کیا جائے اور انہیں یہ پتہ نہ ہو کہ 23 مارچ کی تاریخی اہمیت کیا ہے اور یہ ملک کیسے وجود میں آیا، مگر کسی حکومت یا حکمران نے اس بارے کبھی نہیں سوچا کہ وہ اپنی آئندہ نسل کو اس دن کے حوالے سے آگاہ کریں۔ 23 مارچ کا دن آتا ہے تو سرکاری طور پر چند ایک تقریبات بڑے شہروں میں منعقد ہوتی ہیں حالانکہ تاریخ گواہ ہے کہ 23 مارچ 1940 کو قراد داد پاس نہ ہوتی تو 14 اگست 1947 کو پاکستان آزاد ریاست کے طور پر دُنیا کے نقشے پر نہ آتا اور آج ان مسلمانوں کی اکثریت جو پاکستان میں سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں وہ آزادی نہ ہونے کی صورت میں ہندوستان میں غلامی کی سی زندگی گزار رہے ہوتے۔ نسلِ نو کو کیا پتہ کہ آزادی حاصل کرنے کے لئے ہمارے آباوّ اجداد نے کیا کیا جتن کئے جس کے نتیجہ میں عالمی نقشہ پر نئی ریاست کی لکیریں ابھری۔ ہمیں اپنی نسلِ نو کو بتانا ہوگا کہ قائد اعظم محمد علی جناح آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر تھے، عہدے کے لحاظ سے انکی زیرِ صدارت لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کا سالانہ اجلاس تھا جس میں شیرِ بنگال مولوی اے کے فضل حق مرحوم نے 23 مارچ 1940 کے روز تاریخ ساز قرار داد پیش کی جس میں برصغیر کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں مسلمانوں کی اکثریت آبادی والے علاقوں پر مشتمل جداگانہ آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں قرار داد کا منظور ہونا تھا کہ جنوبی ایشیاء کی آبادی کی اکثریت کی نمائندگی کی دعویدار آل انڈیا کانگریس جو پہلے آل انڈیا مسلم لیگ کو مسلمانوں کی نمائندہ جماعت ہی تسلیم نہیں کرتی تھی کے بڑے چھوٹے رہنماوّں سمیت انڈین پریس نے اس قرار داد کو قرار دادِ پاکستان کا نام دے کر اسکی بھرپور مخالفت کا بیڑہ اٹھا لیا، مگر مکار ہندووّں کی سر توڑ کوششوں، مخالفت، سازشوں، انگریز حکومت کی مسلم کش دشمنی اور مکارانہ پالیسیوں کے باوجود قراردادِ پاکستان کے منظور ہونے کے تقریباٙٙ ساڑھے سات سال بعد مسلمانوں کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں اس مطالبے نے حقیقت کا روپ دھار لیا اور پاکستان ایک آزاد ریاست کی صورت میں وجود میں آ گیا، اس طرح 23 مارچ اور 14 اگست دونوں ہی ملک میں قومی دنوں کے طور پر منائے جاتے ہیں، ان دونوں دنوں کو ہم قومی تہوار کی حثییت سے بطور یومِ آزادی مناتے ہیں۔
مارچ 23 کی اہمیت کچھ یوں بھی بڑھی کہ 1956 میں اس دن کو پہلی بار سرکاری طور پر منایا گیا اور ملک کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو چھٹی دی گئی اور اس دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد ہوا، جس کے بعد پاکستان کے اسلامی جمہوریہ بننے کے الفاظ سُننے کو ملے، اس طرح 23 مارچ کے دن کے ساتھ یومِ جمہوریہ کی نسبت جُڑ گئی، تاہم 7 اکتوبر 1958 کو ملک میں پہلے مارشل لاء کے ساتھ 1956 کا آئین منسوخ کر دیا گیا، پھر پاکستان کا آئین 1962 میں آیا جس میں انتظامی اور انصرامی ڈھانچہ میں بہت سی تبدیلیاں کی گئیں تاہم 1965 میں قومی اسمبلی نے پھر آئین میں ترمیم کی اور پاکستان کے آئینی نام میں اسلامی کا اضافہ کیا یوں پھر پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلانے لگا۔ 23مارچ وہ دن کے جس کے بارے بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے لیکن کالم چونکہ مختصر ہوتا ہے اس لئے راقمہ بھی اسے محدود لکھ رہی ہے یہاں بات اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو 23 مارچ 1940 اور 14 اگست 1947 کی قربانیوں کے بارے آگاہ کریں کہ پاکستان کا قیام کتنے جتن اور مشکل مرحلے کے بعد وجود میں آیا اور اس میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل تھا، ملک کو معرضِ وجود میں آئے ہوئے تقریباٙٙ 74سال ہو چکے ہیں اب ہمیں اس دن کی نسبت سے عہد کرنا ہوگا کہ ہم اس ملک کی حفاظت کے لئے ایسے حکمران چُنیں گے جو اس ملک کی ترقی میں ہمیشہ حصہ دار بنیں گے، اس دن کی نسبت سے یہ بھی عہد کرنا ہوگا کہ ہم اس ملک کی حفاظت کے لئے اپنا حصہ ضرور ڈالیں تو پھر ہی یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان دنوں کی افادیت کے بارے آگاہ کریں گے اور ملک کی بقاء کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ پیدا کریں گے۔
بقلم: امتل ھدٰی

Tags: 23rd MarchAmtul HudaColumn WriterColumnistLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistan Resolution DayPakistani Column WriterUrdu Column
Previous Post

کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ہمارے روپے

Next Post

چین کا زراعت میں ترقی کا راز

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
چین کا زراعت میں ترقی کا راز

چین کا زراعت میں ترقی کا راز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

سجل علی آٹھ حصوں کی سیریز میں امراؤ جان کا کردار ادا کریں گی

سجل علی آٹھ حصوں کی سیریز میں امراؤ جان کا کردار ادا کریں گی

01/27/2023

آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

01/27/2023

عدنان صدیقی نے مشن مجنو کو ‘حقیقت میں غلط’ قرار دے دیا

عدنان صدیقی نے مشن مجنو کو ‘حقیقت میں غلط’ قرار دے دیا

01/27/2023

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

ای سی پی نے 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا

01/27/2023

پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

01/27/2023

انٹربینک میں ڈالر مزید 7 7.1 روپے مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر مزید 7 7.1 روپے مہنگا ہوگیا

01/27/2023

جولائی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« جون   اگست »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!