ہفتہ, مارچ 25, 2023, 12:50 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

چین کا زراعت میں ترقی کا راز

in کالم
0 0
0
چین کا زراعت میں ترقی کا راز
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

چین آبادی کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ملک ہے،چین ایک طویل عرصے سے زرعی تہذیب و تمدن کا حامل ملک چلا آ رہا ہے جس میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زراعت کے تحفظ کو ہمشہ اہمیت دی گئی ہے۔ کسانوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گزرتے وقت کے ساتھ مربوط اور جدید پالیسیاں ترتیب دی گئیں ہی۔ زرعی ترقی کے لئے قابلِ کاشت رقبے میں اضافہ، روایتی زری اصولوں کو ترک کرتے ہوئے جدید مشینری کا استعمال زرعی اجناس کی پیداوار میں مسلسل اضافہ زرعی مصنوعات کی فروحت کے لئے ای کامرس سمیت نقل و حمل کی سہولیات کی فراہمی، زرعی تعلیم کا فروغ اور کاشتکاروں کی تربیت جیسے امور کی بدولت چین میں گزشتہ سترہ برسوں سے شاندار فصلیں جسے ہم بمپر کراپس کہہ سکتے ہیں حاصل ہو رہی ہیں۔ چین کے اناج کی پیداوار میں خود کفالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گذشتہ برس چین میں اناج کی مجموعی پیداوار 670 ارب کلو گرام رہی ہے جبکہ گزشتہ چھ برسوں سے اناج کی مجموعی پیداوار 650 ارب کلو گرام سے زائد رہی ہے۔ یقیناٙٙ ایک ارب چالیس کروڑ باشندوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں، مگر چین نے خود کو وقت کے ساتھ ساتھ بدلا، زراعت میں جدت لائی جس سے فصلوں کی پیداوار میں مسلسل بہتری آئی، آج چین اناج میں خود کفیل ہوچکا ہے اور دُنیا میں خوراک کی ضروریات کو بھی پورا کر رہا ہے۔
چینی حکومت کے نزدیک زراعت اور دیہی علاقے کس قدر اہم ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے حال ہی میں 2021 کی پہلی دستاویز جاری کی۔ حسبِ معمول پہلی دستاویز زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی پر مرکوز تھی۔ مذکورہ دستاویز پانچ حصوں پر مشتمل ہے، جن میں زراعت اور دیہی ترقی کے مجموعی تقاضے، دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے نتائج کی تقویت اور دیہی ترقی زرعی جدت کاری کا فروغ، دیہی بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر، دیہات، زراعت اور کسانوں سے متعلق امور میں بہتری شامل ہے۔
دستاویز میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ دیہی تعمیر کو بھرپور اہمیت دی جائے، دیہی صنعت، ثقافت اور ماحولیات کو فروغ دیا جائے۔ زراعت اور دیہی علاقوں کی جدت کاری دیہات اور شہروں کی ہم آہنگ ترقی اور دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کی بہتری سمیت دیگر امور پر زیادہ سرمایہ کاری کی جائے۔
چین کی کوشش ہے کی سال 2021 کے دوران بھی دیہی علاقوں میں ترقیاتی اصلاحات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے انسدادِ غربت کی کوششوں کو مستحکم کیا جائے تا کہ غربت سے باہر نکلنے والے افراد مستقل بنیادوں پر خوشحالی کی راہ پر گامزن رہ سکیں۔ اس ضمن میں دیہی املا کی حقوق کے نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنے، دیہی آبادکاری کے نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے، زرعی جدت کاری، شئیرنگ ہولڈنگ کوآپریٹو سسٹم کی اصلاح کو فروغ دینے کے لئے دیہی اصلاحات کا نیا دور نافذ کیا جا رہا ہے۔
ابھی حال ہی میں چائنہ میڈیا گروپ کی اردو سروس کی جانب سے ایک ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں زراعت کے فروغ اور خوراک کے تحفظ کے لئے چینی حکومت کے اقدامات اور چین پاک زرعی تعاون کے حوالے سے پاکستان میں مختلف شعبہ ہائےزندگی سے وابستہ افراد اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے کہا ہے چینی حکومت کی جانب سے قابلِ کاشت رقبے کے لئے 120 ملین ٹن ہیکٹرز کی سُرخ لکیر مقرر کرنا زراعت کی نمایاں حقیقت کی عکاس ہے۔چین کی انسدادِ غربت کی جنگ میں زراعت نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی ماہرین نے فصلوں کی بہتر پیداوار اور زرعی رقبے کے تحفظ کی خاطر چین کی جدید پالیسیوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ کاشتکارواں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتے ہوئے انہیں خوشحالی کی جانب گامزن کیا گیا ہے۔ صدر شی جن پنگ کے وژن کی روشنی میں چین کی دیہی حیات کاری کی پالیسی زراعت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ان شرکاء کے مطابق فصلوں کے بہتر تحفظ سے آج چین اناج کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے اور 650 ارب کلو گرام اناج کا حصول زرعی شعبے میں چین کی مہارت کا ٹبوت ہے۔ اس وقت چین عالمی سطح پر بھی زرعی مصنوعات کی فراہمی کا ایک انجن بن چکا ہے۔ چین کی جانب سے فوڈ سیکیورٹی انڈسٹری زون کی تعمیر سے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عوام میں بھی شعور اجاگر کیا ہے اور اسکے خوراک کے ضیاع کی حوصلہ شکنی کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔
چینی حکومت نے عمدہ زرعی پالیسیوں اور خوراک کے تحفظ کو اہمیت دیتے ہوئے ایک ارب چالیس کروڑ چینی شہریوں کی خوراک کی ضروریات کو احسن طور ہر پورا کیا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی بدولت پاکستان اور چین نے زرعی شعبے میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔سی پیک کی وجہ سے ٹیکنالوجی کی رترقی اور تجربات سے پاکستان میں بھی زرعی شعبہ پہلے سے بہتر ہو گا، انہوں نے چینی اور پاکستانی زرعی ماہرین کے درمیان افرادی تبادلوں کے فروغ کو پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لئے نہایت اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پاکستان زراعت کے شعبہ میں چین کی تقلید کرئے تو دُنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر سکتا ہے۔
بقلم: کاشف شہزاد

Tags: China AgricultureChina's Secret To Agricultural GrowthColumn WriterColumnistKashif ShahzadLatest ColumnLatest Technology In AgricultureMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterUrdu Column
Previous Post

یومِ پاکستان 23 مارچ کے لئے ہمیں عہد کرنا ہوں گے

Next Post

بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ

بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

02/08/2023

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

02/08/2023

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

02/08/2023

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

02/08/2023

جولائی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« جون   اگست »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!