Friday, August 12, 2022, 1:15 am
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

میڈیا نمائندوں کی کُنند ذہنیت اور ہماری فوج کی فراخ دلی

in کالم
0 0
0
میڈیا نمائندوں کی کُنند ذہنیت اور ہماری فوج کی فراخ دلی
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022

کچھ عرصہ پہلے چند شر پسندوں نے ایک نعرہ لگایا، یہ جو دہشت گردی ہے اسکے ہیچھے وردی ہے، پھر انہی کے چیلے چانٹوں نے اس سے ملتے جلتے نعرے لگانے شروع کیے, ایسے لوگوں کو چند نام نہاد اینکروں اور صحافیوں نے جھوٹے پروپیگنڈہ اور الزام تراشیوں کے ذریعے تقویت دی۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اور بھونڈی چال چلی جسکا پول دو دن بعد ہی کُھل گیا۔ ایسے ضمیر فروش اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہیں آتے کیونکہ ایک جانب تو انکو ہمارے دشمنوں کی طرف سے ہڈیاں ملتی رہتی ہیں اور دوسری جانب ملک کے اندر ہماری آستینوں کے سانپ انکو حوصلہ دیتے رہتے ہیں جسکی ایک جھلک ہمیں کچھ دن قبل نظر آئی جب اس ڈرامے کے ایک کردار کے گھر جھمگھٹا لگ گیا۔دشمن اور اسکے چیلوں کے یہ حملے کافی عرصے سے جاری ہیں اور چلتے رہیں گے لیکن آفرین ہے ہمارے وردی والوں اور ہمارے عوام کو کہ جوان کی ہرزہ سرائی پر کان نہیں دھرتے اور انکے حملے خودبخود پسپا ہو جاتے ہیں۔ ہمارے عوام کے دلوں میں افواجِ پاکستان کے لئے جو عقیدت و محبت کے سمندر موجزن ہیں اس کے پیچھے جانبازوں کی لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں۔ اور اسی عقیدت کی وجہ سے عوام دشمن ایجنٹوں کی ہرزہ سرائی کا کوئی اثر نہیں لیتے۔ قوم کا ہر فرد اس حقیقت سے واقف ہے کہ قیامِ پاکستام سے آج تک ان وردی والوں نے ملک کے دفاع اور استحکام کے لئے لاتعداد جانیں قربان کیں۔ ان شہدا میں سے گیارہ شیہد وہ ہیں جنکی جرات و شجاعت اور قربانی کے اعتراف میں قوم نے انہیں سب سے بڑے عسکری اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا۔ لیکن انکے علاوہ ایسے لاتعداد جانباز ہیں کہ جن کی شجاعت اور قربانیوں کی داستانوں سے تاریخ کے اوراق پلٹیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایسے جانباز بھی ان گنت ہیں جنکی بیش قیمت قربانیاں اور خدمات ملک کے استحکام اور تحفظ کو تقویت دیتی رہی ہیں۔
گزشتہ چند سالوں سے ہمارے وردی والوں کو مضحکہ خیز القابات سے نوازنے اور انکے کردار پر کیچڑ اچھالنے کی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔ چونکہ ہماری جوان نسل کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے مجاہدوں کے اصل کارناموں سے بے خبر ہے اس لئے اندرونِ ملک بیٹھے چند میر جعفر اپنے آقاوّں کی خوشنودی کی خاطر جھوٹی اور من گھرت باتوں سے ہماری جوان نسل کی سوچ پراگندہ کر رہے ہیں۔ مستقبل کے ان معماروں کے لئے یہ جاننا بہت ضروری ہےکہ ہمارے ملک کی تاریخ ہمارے وردی والوں کے لازوال کارناموں سے بھری ہوئی ہے ہمارا ایک ایک شہید اور غازی اپنی ذات میں وطن سے محبت خلوص اور قربانیوں کی طویل داستانیں سمیٹے ہوئے ہیں۔ عساکر پاکستان کے دو شعبے تو ایسے ہیں کہ جنکا ایک ایک فرد مجسم قربانی ہے۔ ایس ایس جی اور انٹیلی جنس کے شعبوں سے منسلک لوگوں کی قربانیاں ماضی میں بھی اپنا رنگ دکھاتی رہی ہیں اور آج بھی دکھا رہی ہیں۔ تاہم انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے کارنامے ملکی سیکیورٹی کی بناء پر طشت ازبام نہیں ہوتے۔ یہ وہ شہباز ہیں جنکے لئے زمانہ امن میں بھی جنگ کا محاذ گرم رہتا ہے۔ آج پھر سے ہمارا دشمن وہی پُرانی تکنیک اپنائے ہوئے ہے جسکا انکشاف روسی خفیہ ایجنسی کے سابق آفسر یوری مینوف نے کیا تھا کہ 1971 میں سابقہ مشرقی پاکستان میں کوئی آزادی کی جنگ نہیں تھی یہ صرف ایک سائیکالوجیکل آپریشن تھا ہم نے اچھا لکھنے اور اچھا بولنے والوں کو بھرتی کیا اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی برین واشنگ کر کے بغاوت پر آمادہ کیا۔ اپنے ارگرد نظر ڈالیں تو آج بھی یہی حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے اس قسم کے اچھا بولنے لکھنے والے آج بھی زہر اُگل رہے ہیں یہ وہی نمک حرام ہیں جو مُلک میں رہتے ہوئے دشمنوں سے مراعات اور اعزازات وصول کرتے ہیں۔ یہی وہ آستین کے سانپ ہیں جو وردی والوں کے خلاف نعرے لگانے والوں کو تقویت دیتے ہیں۔ انکی فطری بزدلی انہیں سامنے آ کر مقابلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی کیونکہ دشمن کے یہ چمچے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے یہ ہتھیار کبھی زنگ آلود نہیں ہو سکتے۔ ہمارے جوان اپنا سینہ دشمن کی گولیوں سے سجانے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان ضمیر فروش صحافیوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ جب تک ہمارے شہیدوں کے والدین فخر سے اپنے شہید بچوں کی قومی پرچم میں لپٹی وردیاں وصول کرتے رہیں گے اس وقت تک ہمارے ہتھیار زنگ آلود نہیں ہوں گے۔ ہماری پاک فوج دلیروں کی فوج ہے اور دلیر لوگ پیٹھ پیچھے وار نہیں کرتے بلکہ سامنے کھڑے ہو کر للکار کر مقابلہ کرتے ہیں۔ یہ جو جھوٹے الزامات لگا کر وردی والوں کو بدنام کیا جا رہا یہ جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں۔ پاکستان کی جانب سے ان معاملات میں خاموشی سپاہ سالاروں کی دانشمندی کا ثبوت ہے۔ الفاظ کی جنگ لڑنا فوج کا کام نہیں بلکہ یہ تو قانونی محاذ پر لڑی جانے والی لڑائی ہے۔ حقیقت تو یہ یے کہ جس میڈیا میں آئی ایس آئی اور دیگر طاقتور اداروں کے بارے بلاجھجک اور بغیر تصدیق کے اول فول بکنا آسان اور ملک ریاض یا بحریہ ٹاؤن کے بارے کوئی مصدقہ سچ بولنا بھی مشکل بلکہ ناممکن ہو اس ملک میں میڈیا کی آزادی اظہار رائے کا مسئلہ نہیں ہے. اصل معاملہ میڈیا کے بکاؤ ہونے کا ہے۔
بقلم: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterUrdu Column
Previous Post

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کو تھپڑ کیوں رسید کیا۔۔۔

Next Post

خلیل الرّحمن قمر، خوبصورت موتیوں کا منبہ

مزیدخبریں

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی
کالم

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ
کالم

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022
شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے
کالم

شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے

08/10/2022
چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے
کالم

چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے

08/10/2022
پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں
کالم

پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں

08/10/2022
پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت
کالم

پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت

08/10/2022
Next Post
خلیل الرّحمن قمر، خوبصورت موتیوں کا منبہ

خلیل الرّحمن قمر، خوبصورت موتیوں کا منبہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

08/10/2022

مسلمز (1)

امریکی مسلمان مردوں کے قتل میں مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد

08/10/2022

75 (4)

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ اور سیاسی بحران

08/10/2022

کامن ویلتھ

پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز میں مزید کامیابی

08/10/2022

Gaza

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی دوسرے روز بھی غزہ پر بمباری

08/10/2022

rain

آج سے مزید بارشیں: ملک میں مون سون ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا

08/09/2022

July 2022
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jun   Aug »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist