Friday, August 12, 2022, 2:15 am
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

قاسم علی شاہ الفاظ جن کے لئے بولتے ہیں

in کالم
0 0
0
قاسم علی شاہ الفاظ جن کے لئے بولتے ہیں
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022

خدائے کریم نے انسان کو ایک ایسی مخلوق بنایا ہے جس میں متضاد صلاحیتیں پائی جاتی ہیں، اس میں نیکی اور بھلائی کا رُجحان بھی پایا جاتا ہے جبکہ شر اور بُرائی کی طرف میلان بھی۔ وہ اپنے بہتر کردار کے ذریعے گلشنِ انسانیت کو سنوار بھی سکتا ہے اور اپنی بد کرداری کے باعث اسے خزاں رسیدہ بھی بنا سکتا ہے۔ وہ اپنی صلاحیت و استعداد کے لحاظ سے دو دھاری تلوار ہے۔ شریعت کا خلاصہ یہی ہے کہ اسکی صلاحیتیں خیر کے کاموں میں استعمال ہوں اسی لئے خدائے رحیم و کریم نے صرف اس بات کی تلقین نہیں فرمائی کہ انسان اچھا عمل کرئے بلکہ اس بات کو بھی واجب قرار دیا کہ دوسروں کو حُسنِ عمل کی دعوت دے اور انہیں نیکی کی طرف بُلائے۔ دورِ حاضر میں اس خیر کے کام کا بیڑا ایک با کردار، با وصف اور مستند شخصیت مکرمی سید قاسم علی شاہ صاحب نے اُٹھایا ہے۔ برادر قاسم علی شاہ 25 دسمبر 1980 کو پنجاب کے قدیمی خطہ یونان کی پُرانی شہرت رکھنے والی سخنوروں کی بستی گجرات کے گاوّں معین الدین پور میں پیدا ہوئے۔ اس بستی میں ہر طرف اشخاص عام تو مل جاتے ہیں مگر اشخاص کے ہجوم میں شخصیت تلاش کرنے نکلیں تو چراغ رُخِ زیبا بھی کام نہیں آتا۔ ایسے میں ایک شخص تعلیم و تربیت افکار، کردار، انداز و اطوار اور تحریر و تقریر کے حسین امتزاج کی بدولت شخص سے شخصیت بن کر چمکنے لگے تو قابلِ ذکر اور لائقِ تحسین ہو جاتا ہے۔ مکرمی شاہ صاحب کا تبحرِ علمی، شخصی وقار اور ادبی مقام بچپن سے ہی متاثر کُن اور ناقابلِ فراموش تھا یہی وجہ ہے کہ آج وہ ستاروں میں چاند کی مانند خوبصورت اور ٹھنڈی روشنی بکھیر رہے ہیں جس سے ہر کوئی استفادہ لے رہا ہے۔ مکرمی شاہ صاحب نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاوّں ہی سے جبکہ ایف ایس سی کی تعلیم گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور سے حاصل کی اور بعد ازاں پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ‏ UET سے کیمیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر کے اپنے خاندان کے وقار کو چار چاند لگا دئیے۔ شاہ صاحب بچپن سے ہی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک انسان تھے یہی وجہ تھی کہ یونیورسٹی کا ہر سٹوڈنٹ اور ٹیچر انہیں اپنے عہد میں پہچانتا تھا۔ شاہ صاحب نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری شروع کی اور اسے پاس کر کے اچھے سرکاری عہدے پر تعینات ہو گئے مگر ربِ ذوالجلال نے ان سے بہت سے خیر کے کام لینے تھے اس لئے انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دیا اور معلمی پیشہ کو اپنی زندگی کی آخری نہج بنایا اور قاسم علی شاہ اکیڈمی کے نام سے ایک ادارہ لاہور میں قائم کیا۔ اس ادارے کا کام اسقدر منفرد تھا کہ دیکھتے ہیں دیکھتے یہ گلوبل دُنیا پر چھا گیا اور اس میں سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کا دن بدن اضافہ ہوتا چلا گیا آج اس ادارے کو لوگ قاسم علی شاہ فاوّنڈیشن کے نام سے جانتے ہیں جو لاہور کے پوش علاقے میں لاکھوں لوگوں میں علمِ درویشی بھانٹ رہا ہے۔ برادر قاسم علی شاہ نے اپنے شوقِ مطالعہ سے اسقدر الفاظ کا ذخیرہ اکٹھا کر لیا ہوا ہے کہ اب انکی موٹیویشنل سپیچ ایک جینر کی سی حثییت رکھتی ہے، اس قسم کی سپیچ کی ابتداء بیسویں صدی میں ڈیل کارنیگی سے ہوئی، جو اپنے عہد میں ہزاروں لوگوں کے دلوں پر راج کرتا رہا، یہ شخص لوگوں کو اُمید کا درس دیتا جبکہ مایوسیوں کو چھوڑ کر کامیابی و کامرانی کے راستے کو اپنانے کی ترغیب دیتا۔ مگر میرے مُلک پاکستان میں اس اسلوب کو متعارف کروانے کا سہرا برادر قاسم علی شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے اس میدان میں نہ صرف اپنا لوہا منوایا ہے بلکہ دُنیا کو ایک منفرد اسلوب بھی متعارف کروایا ہے۔ برادر قاسم علی شاہ جن کے نام اور آواز کی اُڑان سے دُنیا واقف ہے ایک ایسے معلم ہیں جو دورِ خاضر میں تدریسی مزدوری میں جکڑے اُساتذہ کے لئے رول ماڈل کی حثییت رکھتے ہیں۔ مکرمی شاہ صاحب کی نہ صرف اپنی فکری اُڑان بُلند ہے بلکہ وہ دوسروں کو بھی اُڑنا سیکھانے کا ملکہ رکھتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ آپ کوئی بڑے عالم یا محقق نہیں بلکہ اپنے ذوق و شوق کے سبب بڑے لوگوں کی صحبت سے فیضاب ہونے والے صاحبِ فضل انسان ہیں۔ وہ شخص جس نے طویل عرصہ علم و تجربہ میں اپنا حصہ ڈالا ہو اس کی باتیں سادگی اور پرکاری کا امتزاج ہو جاتی ہیں وہ شخص جب بولنے لگتا ہے تو علم حُسنِ ابلاغ کے پروں پر پرواز کرنے لگتا ہے، جب تبصرہ کرتا ہے تو انکا تبصرہ کتابوں کا خلاصہ ہوتا ہے۔ اسی طرح مکرمی شاہ صاحب جب اپنے تجربات بیان کرتے ہیں تو وہ برسوں پر محیط سفر کو منٹوں میں سمیٹ رہے ہوتے ہیں، انکا ہر لفظ کتاب ہوتا ہے اور انکی ہر تقریر حاصل مطالعہ ہوتی ہے۔ مکرمی شاہ صاحب لوگوں کی زندگیاں بدلنے کے لئےمختلف طریقوں سے لوگوں کے دلوں میں اُترئے جن میں فیس بُک، یوٹیوب پر تقاریر سرِ فہرست ہیں مگر جن لوگوں کو مطالعہ کا شوق تھا انکے لئے شاہ صاحب نے خوبصورت الفاظ اور اکابرین کی باتوں سے مزین تقریباٙٙ 9 کتابیں پبلیش کیں، جن میں زندگی محدود نہیں ، ذرا نم ہو، کامیابی کا پیغام، خود اعتمادی، اپنی تلاش، اُونچی ُاُڑان اور بڑی منزل کا مسافر سر فہرست ہیں برادر قاسم علی شاہ کی مذکورہ کُتب کی فہرست سے عیاں ہوتا ہے کہ آپ ہمہ جہت شخصیت کے مالک شخص ہیں، آپ خوبصورت محقق، سائنسدان، تاریخ دان، سوانح نگار اور نقاد ہیں۔ آپ یقیناٙٙ دوستوں کے دوست، فرمانبردار فرزند، چُلبلے مزاج کے جوان، قابلِ تکریم اُستاد، محبِ وطن پاکستانی اور درویش صفت انسان ہیں۔ میرے خیال سے اتنے پہلووّں کو بیک وقت مقدار اور معیار سے روشن رکھنا عام سے شخص کے بس کی بات نہیں اس کے لئے شخص کو خود کو شخصیت کے قالب میں ڈالنا پڑتا ہے تب جا کر انسان روزِ روشن کی طرح چمکتا ہے۔ حقیقی معنوں میں شاہ صاحب نستلیق شخصیت کے مالک انسان ہیں جنہوں نے اپنے ہر وصف کو محبت اور محنت سے ہمیشہ دو آتشہ رکھا۔ آج انکی شخصیت ہر گھر میں موجود آپنا فیض بکھیر رہی ہے۔ شاہ صاحب نے اپنی کتابوں اور کاموں کے اتنے روپ تخلیق کئے ہیں کہ کئی نسلوں تک انہیں فراموش کرنا ممکن نہ ہوگا۔
برادر قاسم علی شاہ کا اسلوب انکے اندازِ فکر اور اطوارِ حیات کا امتزاج ہے، انکا یہی زاویہ نظر لوگوں کو بُلند منزلوں کی پرواز سیکھاتا ہے جو انسان کو لازوال کامیابیوں اور کامرانیوں کی نوید بھی دیتا ہے۔ آئیے ملکر دعا کریں کہ ربِ کریم شاہ جی جیسے عظیم اور بے بہا قیمتی موتیوں کو صحت و عافیت سے ہمیشہ رکھے اور انکی آواز میں مزید لطافت پیدا کرئے کہ جب یہ بولیں تو پرندے بھی رُک کر انہیں سُننے کی جُستجو کریں۔
بقلم: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterQasim Ali ShahUrdu Column
Previous Post

بد سے بدنام بُرا، مگر

Next Post

برادر قیصر پیا، ہنسی کے بے تاج بادشاہ سے خوبصورت مُلاقات

مزیدخبریں

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی
کالم

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ
کالم

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022
شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے
کالم

شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے

08/10/2022
چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے
کالم

چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے

08/10/2022
پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں
کالم

پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں

08/10/2022
پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت
کالم

پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت

08/10/2022
Next Post
برادر قیصر پیا، ہنسی کے بے تاج بادشاہ سے خوبصورت مُلاقات

برادر قیصر پیا، ہنسی کے بے تاج بادشاہ سے خوبصورت مُلاقات

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

08/10/2022

مسلمز (1)

امریکی مسلمان مردوں کے قتل میں مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد

08/10/2022

75 (4)

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ اور سیاسی بحران

08/10/2022

کامن ویلتھ

پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز میں مزید کامیابی

08/10/2022

Gaza

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی دوسرے روز بھی غزہ پر بمباری

08/10/2022

rain

آج سے مزید بارشیں: ملک میں مون سون ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا

08/09/2022

August 2022
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« Jul    
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist