جمعہ, مارچ 24, 2023, 3:31 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

جان ریمبو، اداکاری کا ایک منفرد ہیرا

in کالم
0 0
0
جان ریمبو، اداکاری کا ایک منفرد ہیرا
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار ریمبو کسی تعارف کے محتاج نہیں، انہوں نے اپنے فلمی کئیرئیر میں تقریباٙٙ 150 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں زیادہ تر فلمیں سُپر ہٹ ہیں، اسی لئے آپ کو پاکستان کے مشہور ترین اور با اثر اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نوجوان نسل میں انتہائی مقبول اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نامور پروڈیوسر اور بہترین سکرپٹ مصنف ہیں۔ اداکاری کے میدان میں انکا اسٹائل، محنت اور ادب لاجواب ہے۔ آپ پاکستان فلم انڈسٹری کے منفرد شناخت والے بے مثال اداکار ہیں، کیونکہ آپ نے اپنی منفرد شخصیت اور اعلیٰ صلاحیتوں کی بدولت بہت کم عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کر لی تھی۔ آپ جیسے ورسٹائل، بہترین اداکار، آرٹسٹ اور کامیڈین کو مُلک کا بچہ بچہ جانتا ہے مگر انکے اصلی نام سے کچھ لوگ ہی واقف ہوں گے۔ افضل خان 1966 میں راولپنڈی کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اِنہوں نے اپنی زندگی کی ابتداء اسٹیج ڈراموں سے شروع کی آپ پی ٹی وی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں اسٹیج شو کیا کرتے تھے۔ افضل خان المعروف ریمبو کو عروج ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاوّس سے ملا یہ ڈرامہ 1991 میں ریلیز ہوا اسی ڈرامہ سیریل سے افضل خان جان ریمبو کے طور پر متعارف ہوئے جو کہ مشہور امریکی اداکار سیلویسٹر سٹالون کا فلمی نام تھا، افضل خان امریکی اداکار سے ایک گونہ مشابہت رکھتے تھے۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل کی بدولت ہی عزیزم افضل خان فلموں میں بھی متعارف ہوئے اور فلموں میں انہیں ہدایت کار سعید رانا لیکر آئے جنہوں نے افضل خان کو فلم ہیروّ میں مرکزی کردار کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا۔ اس فلم میں ریمبو کے ساتھ انکی موجودہ اہلیہ صاحبہ نے بطور ہیروئن کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم 1992 میں ریلیز ہوئی مگر بد قسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر زیادہ دیر نہ چل سکی۔ افضل خان کی وہ فلم جو انہیں ترقی کی عوج پر لے گئی وہ مشہور پنجابی فلم منڈا بگڑا جائے تھی جو 1995 میں ریلیز ہوئی، یہ فلم باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ کر سُپر ہٹ فلموں میں اپنا نام اُجاگر کر گئی۔افضل خان آج کی نسل میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ اُنہوں نے ڈونگی راجہ کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا جو اب تک اکیس ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔ آپ کی اداکاری کے ساتھ ساتھ آپ کی آواز نے بھی فین کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔ افضل خان اپنے آپ میں ایک جاندار شخصیت کے حامل انسان ہیں میری ان سے جب گفتو شنید شروع ہوئی تو یقین مانیے پہلی ملاقات کا چنداں احساس نہ تھا اور یوں محسوس ہوا کے ہم کافی عرصہ سے آپس کی اس محفلِ دوراں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس احساس کو مزید پروان چڑھانے کے لیے یقیناٙ انکی محبت بھری بژلہ سنج شخصیت کا نمایاں کردار ہے۔ افضل خان المعروف جان ریمبو پاکستان کی فلم انڈسٹری کا ایک چمکتا ستارہ ہیں جو اسے دُنیا میں پروموٹ کرنے میں ایک منفرد قد و قامت رکھتے ہیں۔ آپ سے ملاقات باعث مُسرت رہی اور خوشی ہوئی کہ پاکستان میں ایسے آرٹسٹ اور ستارے موجود ہیں جو اپنی منفرد اور سحر انگیز انفرادیت کے ذریعے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو اپنی حثیت کی ایک ایسی روشنی اور خدمت دے رہے ہیں جو تاریخ میں اپنی نوعیت کے چند ہی خدمتگاروں کے حصے میں آتی ہے۔ آپ ایک اعلیٰ اخلاق کے مالک، سُلجھے ہوئے کردار کے باوقار انسان ہیں۔ محترم معتدل ذہن کے مالک ، شوق مطالعہ اور ذوق تحریر کے ساتھ ساتھ متحمل طبعیت کے حامل اداکار ہیں۔ دماغ سے سوچنے اور دل سے محنت اور لگن سے کام کرنے والے نایاب لوگوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ آپ پیشہ وارانہ کمال اور فکر و دانش کے جمال سے مزین دورِ حاضر کی عصری آبرو سمجھے جانے والے انسان ہیں۔ جنہوں نے روشنیوں کے شہر کراچی سے لیکر گلگت تک اپنے فکروفن کی روشنی سے منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ ہر کوئی آپ کی ایک سے بڑھ کر ایک اداکاری کا معترف ہے۔ میری آپ سے مُلاقات جن حسین لمحات میں قید ہوئی وہ وقت ہمیشہ یادگار رہے گا۔ میری اللّہ ربُ العزت سے دعا ہے کہ وہ آپکو ہمیشہ شاد رکھے کیونکہ آپ جیسے چمکتے ستارے ہی اپنی تابناک روشنی سے چھوٹے ستاروں کو منور کرنے میں اپنا آپ نچھاور کرتے ہیں۔
بقلم: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistJohn RamboKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu Columnpak entertainment newsPakistani Column Writerpakistani entertainment newsShowbiz NewsUrdu Column
Previous Post

باکس آفس پر لال سنگھ چڈھا کی ناکامی، کیا خانز کے زوال کا آغاز ہے؟

Next Post

خوبصورت لکھاری برادر افتخار افی عرف کمالی کے نام

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
خوبصورت لکھاری برادر افتخار افی عرف کمالی کے نام

خوبصورت لکھاری برادر افتخار افی عرف کمالی کے نام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

02/08/2023

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

02/08/2023

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

02/08/2023

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

02/08/2023

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جولائی   ستمبر »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!