بدھ, مئی 31, 2023, 8:22 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

جاپان، دُنیا کی بہترین ریاست

in کالم
0 0
0
جاپان، دُنیا کی بہترین ریاست
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

جاپان ایک ایسی سرزمین ہے جہاں ریاست صرف کتابوں میں ہی نہیں حقیقت میں بھی ماں کی طرح برتاوّ کرتی ہے، جہاں ہر شخص کے لئے ترقی کے برابر مواقع موجود ہیں، جہاں ریاست روٹی، کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ پانی، بجلی، گیس ، آمد و رفت کے ذرائع، صحت، تعلیم اور شہریوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری بہترین طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ یہ ایسی سر زمین ہے جہاں اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کے بھی پوری طرح بنیادی حقوق ہیں، جہاں معاشی طور تباہ حال غیر ملکیوں کو چند برسوں میں کروڑ پتی اور پھر ارب پتی بننے کے مواقع حاصل ہیں، جہاں بیٹیاں اور بہنیں رات کے دو بجے بھی اکیلے گھر آ سکتی ہیں، کوئی ان کی طرف میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کر سکتا، جہاں انصاف اتنا طاقتور کہ مظلوم ظالم سے زیادہ طاقتور نظر آئے۔ جی ہاں یہ کوئی افسانہ نہیں ہے بلکہ میرے جاپان میں گزارے گے سترہ سال کی داستان ہے جو حقیقت پر مبنی ہے، یہاں میں نے سڑک چھاپ پاکستانیوں کو انکی محنت اور جاپانی سسٹم میں موجود ترقی کے مواقع سے کروڑ پتی اور ارب پتی بنتے دیکھا ہے۔ معاشی طور پر مفلس افراد کا کروڑوں روپے کا علاج سرکاری طور پر مفت میں ہوتے دیکھا ہے۔ میں نے یہاں ریاست کو معزور افراد کے لئے رہائش اور کھانے پینے کے لئے ماہانہ وظیفہ فراہم کرتے دیکھا ہے، یہاں بے روزگار صرف اسی شخص کو دیکھا ہے جو کام ہی نہ کرنا چاہتا ہو۔ یہاں میں نے بہترین خاندانی نظام بھی دیکھا ہے، جہاں جوان بیٹا اپنا شاندار کیریئر اپنے بوڑھے ماں باپ کی دیکھ بھال کے لئے قربان کر کے خوشی محسوس کرتا ہے۔ جاپان میں گزارے گیے سترہ ہ سالوں میں میں نے بہترین مذہبی آزادی بھی دیکھی ہے۔ مُسلمانوں کے لئے اس وقت جاپان میں سو سے زائد مساجد موجود د ہیں جہاں پانچ وقت کی نماز ادا کی جاتی ہے اور جاپانی پولیس کو اکثر ان نمازیوں کی حفاظت کے لئے مسجد کے باہر کھڑے دیکھا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ مذہبی آزادی کے احترام میں جاپانی حکومت نے مُسلمانوں کی آخری رسومات کے لئے جاپان بھر میں چھ سے زائد قبرستان قائم کرنے کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔ جہاں مسلمان اپنی میتوں کو احترام کے ساتھ دفنا سکتے ہیں، حال ہی میں میت جلانے کے جو واقعات پیش آئے اس میں جاپانی حکومت کا کوئی قصور نہیں بلکہ یہ بھی ایک قانون ہے کہ میت کو ورثا کے حوالے کیا جاتا ہے اب ورثا جس طرح چاہیں مرنے والے کی آخری رسومات ادا کریں۔ اس وقت جاپان میں سو سے زائد مسلم ممالک کے دو لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں مگر ان سب کی حکومتیں چاہیں تو سرکاری طور پر جاپانی حکومت سے درخواست کر سکتی ہیں کہ مسلمان کی میت اسلامی تنظیموں کے حوالے کرنے کا قانون بنا دیا جائے تاکہ مرحوم کی آخری رسومات اسلامی طریقہ کار کے تحت کی جا سکیں۔ اُمید ہے کہ جلد ہی مسلمان کمیونٹی جاپانی حکومت کو اس حوالے سے بھی اپنا نقطہ نظر سمجھانے میں کامیاب ہو جائے گی اور جاپانی حکومت ہمدردی کے تحت مسلمانوں کی اس درخواست کو قبول بھی کر لے گی۔ حقیقت یہی ہے کہ دُنیا بھر سے کوئی بھی شخص جاپان میں کچھ عرصہ گزارے تو پھر دُنیا کے کسی بھی مُلک میں اسکا دل نہیں لگتا۔ سیاحت کے لئے آنے والوں پر جاپان کا ایسا تاثر بیٹھتا ہے کہ ہر شخص دوبارہ جاپان آنے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے جاپان پاکستان کا بہترین دوست مُلک ہے اور ہمیشہ جاپان نے پاکستان کو صحت، تعلیم، معاشی اور دفاعی شعبوں میں بھاری امداد فراہم کی ہے۔ اس امداد سے سکول، اسپتال، بچوں کے لئے خوبصورت پارک، بجلی کے منصوبے، زراعت کے منصوبے، ٹیلی ویژن کے آغاز کے دور میں جاپان نے ہی پاکستان ٹیلی ویژن کو بھاری فنی و تکنیکی امداد فراہم کی تھی۔ تاہم آج کے سیاسی و تجارتی بین الاقوامی بلاک کے نتیجے میں پاکستان کا جھکاوّ چین کی جانب بڑھا تو جاپان کا جھکاوّ بھارت کی جانب ہو گیا، اس کے باوجود جاپان پاکستان کو ہر شعبے میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس وقت بیس ہزار سے زائد پاکستانی جاپان میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جبکہ تقریباٙٙ دس ہزار پاکستانیوں نے جاپانی خواتین سے شادیاں کر رکھی ہیں۔ میری اللّہ پاک سے دعا ہے کہ مُستقبل قریب میں پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں گرمجوشی پیدا ہو تا کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی جاپان آ سکیں اور حکومتِ پاکستان بھی ریاست مدینہ کے اصول جاپان سے سیکھ سکیں۔
بقلم: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistJapan The Best CountryKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterUrdu Column
Previous Post

حکومت عوامی ریلیف کے لئے بولڈ فیصلے کیوں نہیں لے رہی؟

Next Post

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلم لیگ ن کے کیمپوں میں تقسیم

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
PMLN

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلم لیگ ن کے کیمپوں میں تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی

پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی

05/10/2023

Pti-Karkon-imran-khan

تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف ملک بھر میں مقدمات درج،خواتین سمیت سیکڑوں کارکن نامزد

05/10/2023

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی

05/10/2023

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

02/08/2023

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جولائی   ستمبر »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!