جمعہ, مارچ 24, 2023, 1:56 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

ہمارا آوے کا آوا ہی بگڑا ہے، رونا کس سے روئیں

in کالم
0 0
0
ہمارا آوے کا آوا ہی بگڑا ہے، رونا کس سے روئیں
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

سنیٹر اعظم نذیر تاڑر صاحب جو پاکستان بار کونسل کے سابق صدر رہ چُکے ہیں سے ایک واقع بیان کیا جاتا ہے کہ وہ بتاتے ہیں کہ 15 سال قبل میرا جونئیر ایک نوجوان وکیل میرے ساتھ کورٹ کے برآمدے میں چہل قدمی کر رہا تھا اور میں سائل سے کسی کیس پر گفتگو میں محو تھا، آدھے گھنٹے بعد وہ نوجوان میرے پاس دوڑتا ہوا آیا کہ گاوّں میں اُس کے کزن نے ایک قتل کر دیا ہے اور اُسے خدشہ ہے کہ کہیں اُس کیس میں اُس کا نام نہ آ جائے اُس پر میں نے اُسے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں آپ کا نام کیوں آئے گا جب آپ اُدھر تھے ہی نہیں؟ آپ تو یہاں ہو آپ کو ڈر کیسا؟ وہ دو گھنٹے بعد پھر آیا اور کہا کہ مقدمے میں میرا نام شامل کر دیا گیا ہے۔ سینٹر صاحب بتاتے ہیں کہ پھر میں نے کورٹ احاطے کے کیمرے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں، جس عدالت میں وہ وقوعہ کے روز پیش ہوا تھا اُس کی حاضری شیٹ نکلوائی، میں نے عدالت میں اپنی اور دو اور لوگوں کی گواہی بھی دی کہ یہ نوجوان قتل کے وقت وہاں موجود نہیں تھا لیکن پھر بھی اُسے ضمانت نہ ملی اور وہ جوان وکیل 3 سال جیل میں رہا۔ 3 سال بعد جب وہ رہا ہوا تو اُس نے مجھے فون کیا کہ سر میں آج کے بعد سبزی کی ریڑھی لگا لوں گا مگر وکالت نہیں کروں گا کیوں کہ جب عدالت ایک وکیل کو انصاف نہیں دے سکتی وہ کسی اور کو کیا دے گی۔
اب بات کرتے ہیں مُلک میں ٹیکس چوری اور اُس پر عدالتی سسٹم کی، ہمارے مُلک کے حکمران ہمیشہ ٹیکس چوری سے بات شروع کریں گے اور اسی پر ختم بھی، مثال کے طور پر کسی بھی صاحب اقتدار سے پوچھ لیں کہ آپ اپنے دور میں مُلک کے حالات کیوں نہ ٹھیک کر پائے، تو وہ یہی جواب دیں گے کہ اس مُلک میں ٹیکس چوری بہت زیادہ ہے اس لئے مُلک کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہیں جس وجہ سے مسائل حل نہیں ہو پاتے۔ جیسے موجودہ وزیرِ اعظم عمران خان صاحب فرماتے رہتے ہیں کہ اس مُلک کی آبادی 22 کروڑ جبکہ ٹیکس دینے والوں کی تعداد صرف 15 لاکھ ہے۔ ایف بی آر کی بات کریں تو وہ کہے گا، کہ اس وقت پاکستان میں عدالتوں کا اسٹے آرڈر یعنی حُکم امتناعی کا سسٹم عروج پر ہے جس کی وجہ سے ایف بی آر کھربوں روپے ٹیکس کولیکشن کرنے سے قاصر ہیں۔ اگر اپنی عوام کی بات کریں تو انکا جواز یہ ہے کہ ہم عوام اس وقت 56
قسم کے مختلف ٹیکسز سے حکومت کو براہِ راست نہ سہی مگر بالواسطہ ٹیکس سے ضرور نواز رہے ہیں پھر بھی مُلک میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ ادھر مُلک پر جو قرضہ پچھلے دس برس میں 60 ارب ڈالر تھا وہ اب 150 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چُکا ہے، جو ڈالر دس سال پہلے 60 یا 70 روپے میں ملتا تھا آج وہ 170 سے 180 روپے کے برابر ہے، مُلکی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ سنبھلنے کی بجائے زوال کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے۔ اگر ہم ٹیکس چوری کی بات کریں تو ہمارے تمام امراء، تجارتی کمپنیاں اور ادارہ جات ٹیکس یا محصول کی ادائیگی سے ہمیشہ بچنے کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں، وہ اپنی خرید و فروخت اور آمدنی کو حد درجہ محدود انداز میں بیان کرتے ہیں جس وجہ سے ان کا ادا کردہ ٹیکس ان کے شایانِ شان ہی نہیں بلکہ بہت ہی کم ہوتا ہے، جو کہ ایک مالیاتی جُرم ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بلکہ اقوامِ متحدہ کے ادارہ معاشی اور سماجی کمیشن کے مطابق پاکستان میں سالانہ 540 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہوتی ہے۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوری سے معیشت کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ پاکستان کا ٹیکسوں کا نظام پہلے ہی مساوی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق با اثر طبقات کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے ایف بی آر کوئی اقدام کرتا بھی ہے تو مقدمہ بازی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہےجو اسٹے آرڈر کی بنیاد پر کئی کئی برس چلتا رہتا ہے۔ یہ مقدمات جس سُست رفتاری کے ساتھ سُنے جاتے ہیں، اس کے نتیجے میں انہیں انجام تک پہنچانے اور قانون شکن افراد کو احتساب کے شکنجے میں لانے کے لئے کئی برس لگ سکتے ہیں، تب تک خاکم بدہن مُلک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمارا آوے کا آوا ہی بگڑا ہے ہم کس کے سامنے اپنی مُلکی حالت کی کتاب کھولیں، کیونکہ جن شخصیات نے اس حوالے سے قوانین بنانے ہیں، وہ اس غلط کام میں ملوث نظر آتے ہیں۔ اگر یہ لوگ مُلک سے مخلص ہوتے تو ان فرسودہ قوانین کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ضرور ادا کرتے۔ اگر ہمارے مُلک میں مناسب احتساب نہیں ہو رہا تو اس میں ہمارے نظامِ انصاف میں موجود کمزوریاں اور ابہام ہیں، لہذا قوانین تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مُلک کا نظام چل سکے۔ اس نظام کو بہتر بنانے کے لئے سب ادروں جن میں حکومت، پارلیمنٹ، ایف بی آر اور میڈیا شامل ہیں کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، اور سب سے اہم اس قوم کے منتخب نمائندوّں اور حکومت و مملکت کے کلیدی مناصب پر متمکن شخصیات کو ٹیکس کلچر کے حوالے سے اپنی ذات کو مثالی بنا کر پیش کرنا ہوگا تب ہی معاشرہ انکے قدم بہ قدم ہم آہنگ ہوکر ترقی پائے گا۔
بقلم: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterTax System In PakistanUrdu Column
Previous Post

پی سی آر ٹیسٹ، لیبارٹریوں کی چاندی

Next Post

مُسکان خان، دُنیا کی بہادر ترین مُسلمان لڑکی

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
مُسکان خان، دُنیا کی بہادر ترین مُسلمان لڑکی

مُسکان خان، دُنیا کی بہادر ترین مُسلمان لڑکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

02/08/2023

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

02/08/2023

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

02/08/2023

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

02/08/2023

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جولائی   ستمبر »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!