منگل, فروری 7, 2023, 11:00 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

پاک فوج کو سیاست میں مت دھکیلیں

in کالم
0 0
0
پاک فوج کو سیاست میں مت دھکیلیں
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

ہفتہ کی شب تحریکِ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے پہلے کے آخری دو گھنٹوں کے بارے جس طرح بی بی سی اُردو نے ایک غلط سٹوری شائع کی وہ نہایت خطرناک اور افسوس ناک ہے۔ پچھلے چند سالوں میں پاکستان میں جو ففتھ جنریشن وار چلائی جا رہی ہے اسکا مقصد پاک فوج اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کرنا تھا۔ میں بطور کالم نویس اس ففتھ جنریش وار کے خلاف پروگراموں اور تحریروں میں سینہ سُپر رہا ہوں لیکن موجودہ حالات میں یہ ففتھ جنریشن کی یہ بے ہودہ کوشش کامیاب ہوتی دکھائ دے رہی ہے جو نہایت خطرناک رُجحان ہے۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور انکے وزرا کے پاک آرمی اور اسکے سپہ سالاروں کے خلاف کسی بھی منفی پراپیگنڈہ اور بیانات سے سختی سے منع کرنے کے باوجود چند شر پسند عناصر پاک فوج کو اس تمام تر سیاسی تصادم میں کھینچ رہے ہیں جو ایک انتہائی بے ہودہ فعل ہے۔ پاک فوج ہمارے دلوں میں بستی ہے کیونکہ اس نے ماضی میں بھارت سے دو بڑی جنگوں کے علاوہ سیاچین، کارگل اور مختلف محاذوں پر پاکستان کے عوام اور ریاست کا شاندار دفاع کیا ہے اور اس وقت پاکستان دُنیا کی صف اوّل کی ایٹمی طاقت کی حامل فوج ہے۔ پچھلے چالیس سالوں سے عالمی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی شہادتیں اور جنگ کی قربانیاں بے شمار ہیں۔ افغانستان میں جو کچھ ہوا اور جس دلیری سے پاک فوج نے وہاں اپنا کردار ادا کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔ بلوچستان اور فاٹا میں جس طرح پاک فوج نے عالمی سازشوں کو ناکام بنایا وہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ہی ممکن ہوا۔ پاکستان میں جب بھی کوئی قدرتی آفت یا غیر معمولی صورتِ حال ہوتی ہے تو اس میں پاک فوج ہی عوام کی مدد کو پہنچتی ہے۔ چند ماہ قبل مری میں ہونے والے سانحہ میں جو کام پاک فوج کے جوانوں نے کیا وہ پاکستانی عوام کے سر فخر سے بُلند کر گیا۔ پاکستان اپنے اہم خدو حال کی وجہ سے قریباٙٙ چاروں جانب حالتِ جنگ میں اور اس نازک صورتحال میں پاک فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش یا کردار کشی پاکستان سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ففتھ جنریشن وار کی یہ ناکام حرکت نا صرف پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی بدترین کوشش ہے بلکہ پاک فوج کے وقار کے بھی منافی ہے۔ میں ہمیشہ لکھتا اور کہتا آیا ہوں کہ پاک فوج آئین پاکستان کے تحت سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی۔ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے اور اسکو بدنام کرنے کی کسی بھی کوشش کی کبھی بھی نہ تو حمایت کی جا سکتی اور نہ ہی اسکی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے بلکہ یہ ایک مذمتی عمل ہے جسکو جتنا جلدی ہو سکے روکا جانا چاہیے۔
میں ذاتی طور پر پچھلے کچھ دنوں کی مُلکی صورتحال کو بالکل 1993 کی صورتحال سے مشابہ سمجھتا ہوں، کیونکہ تب اس وقت کے آرمی چیف جنرل وحید کاکڑ نے تینوں فریقوں جن میں صدر غلام اسحاق، بے نظیر اور نواز شریف کو بٹھا کر نئے انتخابات کی راہ ہموار کی تھی۔ مگر موجودہ دور کے معاملات مشابہ تو ہیں مگر یہ نہایت گھمبیر ہیں اور پاک فوج کو ان حالات سے جوڑنا مُلکی سالمیت کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ میری عمران خان صاحب اور انکی میڈیا ٹیم سے یہ درخواست ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کو ایسے کسی بھی بیانیے سے دور رہنے کی ہدایات کریں جس سے پاک فوج پر کسی بھی قسم کا حرف آئے۔ بطور صحافی میں سمجھتا ہوں کہ بیرونی طاقتوں کی ایماء پر پاکستان میں حکومت تبدیل ہونے کے بیانیے میں پاک فوج کو ملوث کرنا پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے

بقلم: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterUrdu Column
Previous Post

کیسا عجیب لیڈر تھا

Next Post

نئے وزیرِ اعظم کے لئے درپیش چیلنجز

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
نئے وزیرِ اعظم کے لئے درپیش چیلنجز

نئے وزیرِ اعظم کے لئے درپیش چیلنجز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

نبیل قریشی، حرا، مانی پر شوٹنگ کے دوران مسلح افراد کا حملہ، عملہ شدید زخمی

نبیل قریشی، حرا، مانی پر شوٹنگ کے دوران مسلح افراد کا حملہ، عملہ شدید زخمی

02/07/2023

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

02/07/2023

ترکی، شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 ہو گئی

ترکی، شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 ہو گئی

02/06/2023

عروج آفتاب دوسرے گریمی اعزاز سے محروم

عروج آفتاب دوسرے گریمی اعزاز سے محروم

02/06/2023

شام کے شہر تکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

شام کے شہر تکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

02/06/2023

سابق صدر پرویز مشرف کی میت آج وطن واپس پہنچائی جائے گی

سابق صدر پرویز مشرف کی میت آج وطن واپس پہنچائی جائے گی

02/06/2023

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جولائی   ستمبر »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!