یقیناٙٙ انفرادی مفادات اور اہلیت پر غور نہ کرنا بہت سے ادھورے خوابوں کا باعث بنتا ہے، تاہم ایسے لوگ ہیں جو دونوں کو آپس میں جوڑ کر اپنے لیے راستہ ہموار کرتے ہیں وہی لوگ منزلوں کے شاہین ٹھہرتے ہیں۔
سوشل میڈیا کا اُردو پوائنٹ ایک ایسا ادارہ ہے جس میں ایسے ایسے گُم نام مگر درخشاں ستارے آئے جنکی آواز اور الفاظ سے کبھی کوئی واقف ہی نہ تھا، مگر جیسے ہی اُنہیں اس ادارہ کی ذیست حاصل ہوئی تو اس میں مانند چاند کی روشنی کے خود تو روشن ہوئے ہی مگر دوسروّں کو بھی اپنی روشنی سے منور کرنے لگے۔ اُردو پوائنٹ سوشل میڈیا میں پاکستان کا ایک مثالی ادارہ ہے۔ وہ چند بہترین شخصیات جن کی وجہ سے اِس ادارے کو یہ مقام حاصل ہوا ہے اُس میں صفِ اوّل پر ذیشان عزیز کا نام آتا ہے۔ذیشان بھائ 2013 سے اُردو پوائنٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔ شائد ہی کوئ ایسا صحافی ہو جس نے اتنی کم عمری میں ہی صحافت کی اس دُنیا میں اپنے آپکو اور اپنے ادارے کو کامیابی سے بُرجمان کروایا ہو۔ ذیشان عزیز اردوپوائنٹ کے گروپ منیجر کے طور پر ایسے ڈیجیٹل میڈیا صحافی ہیں، جن کے پاس سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ اور بین الاقوامی سیاست پر صحافت کا وسیع ترین تجربہ ہے۔ یو ٹیوب کے صفِ اوّل ماہرین میں اِن کا شمار ہوتا ہے۔ آپ ایک بہترین پبلک سپیکر بھی ہیں۔ آپ نے ٹیک اور مختلف ایونٹس میں اپنی تقاریر کے ذریعے نوجوان صحافی اور طالب علموں کی ڈیجیٹل میڈیا، یو ٹیوب اور صحافت کے شعبے میں رہنمائ فرمائ۔ آپ پاکستان کے امیج ڈے کے موقع پر گوگل کے سنگا پور ہیڈ کواٹر میں اپنے ادارے کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
آپ نوجوان صحافت کی آبرو ہیں جو نظریہ پاکستان کے عین مطابق سچی اور کھری صحافت کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ ذیشان بھائ نسل نو کی تربیت اور کردار سازی کے حوالے سے ایک انتہائی متحرک شخصیت ہیں اور اس ضمن کی انکی جدوجہد نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ قابلِ تقلید بھی ہے۔ اس دنیا میں جس میں ہم آج رہتے ہیں، اپنے صحافتی کیریئر کو آگے بڑھانے کے پرجوش ہونا ضروری ہے کیونکہ اکثر اوقات یہ تھکا دینا والا کام لگتا ہے، لیکن جو لوگ اس میں مہارت رکھتے ہیں، وہ اس میں ایسے رنگ بھرتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان پر رشک کرتے ہیں۔ ذیشان بھائ اُن لوگوں میں صفِ اوّل کے صحافی ہیں جنہیں یہ شرف بطور گروپ مینجر حاصل ہے کہ لوگ ان پر رشک کریں۔
ذیشان بھائ آپ سے آپکی سالگرہ کے دن اُردو پوائنٹ کے مرکزی آفس میں مُلاقات باعث فخر ہے۔ آپ نہایت نفیس، عاجز اور ذہین انسان ہیں۔میرے لئے یہ ملاقات بہت قیمتی رہی کیونکہ اِن سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ربِ کریم سے آپکے اس احسن دن کے لئے دعا ہے کہ وہ آپکو ہر دم کامیابیاں سمیٹنے کی مزید توفیق عنائیت فرمائے۔ آمین
بقلم: کاشف شہزاد