منگل, فروری 7, 2023, 11:29 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

پاکستان کی انٹرنیشنل اولیو کونسل میں شمولیت، ترقی کی طرف پہلا قدم

in کالم
0 0
0
پاکستان کی انٹرنیشنل اولیو کونسل میں شمولیت، ترقی کی طرف پہلا قدم
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

پاکستان ایک زرعی مُلک ہے جسکی معیشت کا زیادہ تر دارومدار اور انحصار زراعت اور اس سے وابستہ صنعتوں پر ہے۔ شعبہ زراعت کا ہماری معیشت کی ترقی میں بنیادی و کلیدی کردار ہے۔ مُلک کی 70 فیصد آبادی کا روزگار زراعت سے ہی جُڑا ہے۔ اور یہ ایک انتہائی خوش آئند بات ہے کہ ہمارے مُلک میں اُگائی جانے والی نمایاں فصلوں کو بیرونِ ممالک میں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ مگر میرے وطنِ عزیز کا المیہ یہ ہے کہ قیامِ ہاکستان سے لیکر آج تک جتنی بھی حکومتیں گزری ہیں ہر دور میں اس اہم شعبے کو نظر انداز کیا گیا جس وجہ سے دیگر شعبوں کی طرح زراعت میں ترقی ممکن نہ ہو سکی۔ مگر 2014 میں پاکستان تحریکِ انصاف کیے چئیرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق انکی خیبر پختونخواہ حکومت نے دس بلین ٹری سونامی کا ایک منصوبہ شروع کیا جس نے مُلکِ پاکستان میں ایک انقلاب سا برپا کر دیا جسے مُلک بھر کے علاوہ دُنیا میں بھی سراہا گیا۔ اصل اس بلین ٹری سونامی کے پسِ پردہ زیتون کے درختوں کو اپنے مُلک میں فروغ دینا مقصود تھا جسمیں ہمارا مُلک کامیاب ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان انٹرنیشل اولیوکونسل (IOC) کا 19واں مُلک بن کر دُنیا میں نمایاں ہوا ہے۔ انٹرنیشنل اولیو کونسل کے ممبران عالمی زیتون کی پیداوار کا 98% سے زیادہ حصہ پیدا کرتے ہیں۔ اور یہ ادارہ 1959 میں قائم ہوا جسکا ہیڈ کوارٹر ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں رکھا گیا۔ یہ تنظیم قابل قبول کوالٹی کنٹرول اور ٹیسٹنگ طریقوں کی بارے تفصیل کے ساتھ صارفین کو زیتون آئل کی شفافیت کی معلومات کے بارے آگاہ کرتی ہے۔ بین الاقوامی زیتون کونسل (IOC) کے 18 ارکان ہیں، جن میں زیادہ تر یورپ، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور بحیرہ روم کے علاقے شامل ہیں۔ پاکستان اس کے 19ویں رکن کے طور پر شامل ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ہر سال تقریباً 1,500 ٹن زیتون کا تیل اور 830 ٹن ٹیبل زیتون پیدا کر رہا ہے۔ اس پیدوار سے مُلکی معاملات خاصے بہتر کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ جہاں پاکستان زیتون آئل کی پروڈکشن کر رہا ہے وہیں وطنِ عزیز کوکنگ آئل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ 2020 میں، پاکستان نے 2.1 بلین ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا، جس میں صرف بھارت کی 5.1 بلین ڈالر اور چین کی 4.1 بلین ڈالر کی پام آئل درآمدات تھیں۔ زیتون کے تیل کی پیداوار میں اضافے سے ناصرف ملک کا پام آئل کی درآمدات پر انحصار کم ہوگا بلکہ درآمد شدہ پام آئل کو ملکی زیتون کے تیل میں تبدیل کرنے سے پاکستانی صارفین کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ زیتون کی افزائش مُلکی ترقی میں حصہ ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کرئے گی۔ کیونکہ انٹرنیشنل اولیو کونسل یورپ کا بہت بڑا عالمی فورم ہے جہاں نا صرف مُلکی پالیسیز کے بارے معاملات طے ہوں گے بلکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے متعلق بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ زیتون کی پیداوار کے لئے روایتی کاشتکاری اور جدید تکنیکیں بنجر زمین کے بڑے حصے کو پیداواری بنانے میں انتہائی موّثر ثابت ہوں گی جس سے ناصرف نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی بلکہ معیشت کی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔ مُلک میں زیتون کی کاشتکاری کے لئے فی الوقت ڈرپ اریگیشن سسٹم 16,000 ہیکٹر اور 3.6 ملین زیتون کے درختوں پر لگائی جا رہی ہے۔ اولیو ٹائمز کے مطابق، پاکستان سرکاری طور پر 80 کلو گرام جبکہ نجی شعبے میں 600 کلوگرام فی گھنٹہ کے حساب سے 26 مختلف صلاحیتوں کے زیتون کے تیل نکالنے والے پلانٹس کو برقرار رکھنے میں خود کفیل ہو چّکا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔پاکستان کی آب و ہوا زیتون کی پیداوار کے لیے انتہاٙئی سازگار ہے، کیونکہ زیتون کے درخت ان علاقوں میں تیزی سے اگتے ہیں جہاں طویل گرم موسم کے بعد معتدل موسم ہوتا ہے اس لحاظ سے میرے مُلک کی سر زمین ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ اُمید ہے موجودہ حکومت پاکستان کو زیتون کی پیداوار میں عالمی رہنما کے طور پر دُنیا میں نمایاں کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتں بروئے کار لائے گی جس سے مُلک نا صرف ترقی کرئے گا بلکہ مُلکی عوام غربت، بے روزگاری اور خفظانِ صحت کے مسائل سے بھی چُھٹکارا پا سکے گا۔

بقلم: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistImran Khan PtiKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnOlive OilPakistani Column WriterUrdu Column
Previous Post

مُلکی لوڈ شیڈنگ کی اندرونی وجوہات

Next Post

سیلاب سے معیشت کو 4 ارب ڈالر کا نقصان

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
سیلاب سے معیشت کو 4 ارب ڈالر کا نقصان

سیلاب سے معیشت کو 4 ارب ڈالر کا نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

نبیل قریشی، حرا، مانی پر شوٹنگ کے دوران مسلح افراد کا حملہ، عملہ شدید زخمی

نبیل قریشی، حرا، مانی پر شوٹنگ کے دوران مسلح افراد کا حملہ، عملہ شدید زخمی

02/07/2023

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

02/07/2023

ترکی، شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 ہو گئی

ترکی، شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 ہو گئی

02/06/2023

عروج آفتاب دوسرے گریمی اعزاز سے محروم

عروج آفتاب دوسرے گریمی اعزاز سے محروم

02/06/2023

شام کے شہر تکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

شام کے شہر تکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

02/06/2023

سابق صدر پرویز مشرف کی میت آج وطن واپس پہنچائی جائے گی

سابق صدر پرویز مشرف کی میت آج وطن واپس پہنچائی جائے گی

02/06/2023

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جولائی   ستمبر »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!