انسان کی زندگی اپنے اندر بہت زیادہ نشیب و فراز رکھتی ہے کہ کون انسانوں کے لئے فائدہ مند ہوگا اور کس کی زندگی صرف چند سالوں کی مہمان ہے۔ جب انسان اپنے کردار کا امین بن جاتا ہے تو وہ معاشرے کے لئے مثبت بن کر فائدہ پہنچاتا ہے اور اسکی یاد لوگوں کے دلوں میں بس جاتی ہے یہی کامیاب لوگوں کی پہچان ہے کہ اپنی زندگی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرتے ہیں۔ خود تو آگ کی تپش برداشت کرتے ہیں مگر باد مخالف کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑے رہتے ہیں اور زندگی کو با مقصد بنانے کے لئے ہر مشکل کو راحت بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں۔ برادرِ عزیز صفدر اقبال ایڈووکیٹ جو پاکستان اور برطانیہ میں کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں، بیان کردہ اوصاف کے دلِ دیدہ ہیں۔
آپ پاکستان اوورسیز فورم یوکے اور پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے قانونی مشیر ہیں۔ آپ کی نہ صرف خود فکری اُڑان بُلند ہے بلکہ آپ ایڈووکیسی شعبہ سے منسلک لوگوں کو فکری طور پر اُڑانے کا ملکہ بھی رکھتے ہیں۔ آپ نہ صرف ماضی کی نہ صرف عظیم روایات کا گہرا شعور رکھتے ہیں بلکہ دورِ جدید کے تمام شُعبائی تقاضوں سے بھی آشنا ہیں۔ برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد پیش کرتا ہوں اور اللّه پاک سے آپکی اس عہدے پر استقامت و پاسداری کا خواہ ہوں۔ آپ جیسے پاکستان کے چند ہی سپوت ہیں جو پاکستان کی اسقدر کامیابی میں پیش پیش ہیں۔ آپکی کامیابی کی نوید سُن کر قلبی اطمینان محسوس ہوا۔ اللّه پاک آپکو ہمیشہ تندرست و توانا رکھے اور مزید کامرانیاں عطا کرئے۔
بقلم: کاشف شہزاد