سر گنگا رام ہسپتال میں 5 سالہ بچی کے ساتھ صفائی والے کی مبینہ زیادتی
سر گنگا رام ہسپتال میں 5 سالہ بچی کے ساتھ صفائی والے کی مبینہ زیادتی
لاہور کے سر گنگا رام ہسپتال میں ایک 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہسپتال کے ایک صفائی کرنے والے ملازم کو ملوث قرار دیا جا رہا ہے۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایک درخواست جمع کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ صفائی والے نے بچی کے ساتھ نیو ایمرجنسی کی تیسری منزل پر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
والدہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اس واقعے پر شور مچایا تو آس پاس موجود لوگوں نے صفائی والے کو پکڑ کر مارا۔ تاہم، والدہ نے کسی قانونی کارروائی کی درخواست کرنے سے گریز کیا اور معاملہ کو مزید آگے بڑھانے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات اور سر گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ طالبات نے مبینہ واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد گوندل نے اس معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…