کراچی میں لرزہ خیز قتل، 8 بیٹیوں کی 60 سالہ ماں کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

شہر قائد ایک بار پھر لرزہ خیز واردات سے دہل گیا، جہاں 8 بیٹیوں کی ضعیف ماں کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 60 سالہ مقتولہ کی لاش کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر A-21 کی جھاڑیوں سے ملی، جس نے نہ صرف اہل علاقہ بلکہ پولیس حکام کو بھی شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون پر بدترین تشدد کی تصدیق ہوئی۔ بعدازاں لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ کچھ دن قبل ناظم آباد سے لاپتہ ہوئی تھی، تاہم یہ فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ شاہ لطیف ٹاؤن سے ملنے والی لاش ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والی ہی خاتون کی ہے یا نہیں۔ تاہم اہل خانہ کی جانب سے خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے، جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اہل علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اس سفاکانہ جرم میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ اطلاعات کے مطابق مقتولہ کی 8 بیٹیاں ہیں، جو اس صدمے سے شدید متاثر ہیں اور انصاف کی منتظر ہیں۔ پولیس نے قتل کی اس واردات کو "پراسرار” قرار دیتے ہوئے واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قریبی علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے اور مقتولہ کے روابط و معمولات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی کڑیاں جوڑ کر ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 مہینہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 مہینہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago