کراچی(ویب ڈیسک) لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے عدت ختم ہونے کے بعد جذباتی پیغام میں کہا کہ آج عدت ختم ہونے کے بعد میں عمر شریف کے گھر گئی اور ان سے بہت باتیں کیں۔
زرین عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں عمر شریف کی قبر کے پاس بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
زرین عمر نے پوسٹ میں کہا، "آج عدت ختم ہو گئی، یہ میرے عمر کا گھر ہے، میں عمر کے پاس گئی اور ان سے بہت بات کی۔”
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ عمر کے لیے دعا کرنے آتے ہیں۔
زرین عمر نے کہا کہ عمر میرے جیون ساتھی تھے، انشاء اللہ وہ جنت میں بھی میرے ساتھی ہوں گے۔
انسٹاگرام سٹوری میں زرین عمر نے کہا کہ آج عمر بہت خوش ہوں گے کیونکہ وہ میرا انتظار کر رہے ہوں گے کہ میری پیاری بیوی کب آئے گی۔
یاد رہے کہ عمر شریف طویل علالت کے بعد گزشتہ برس اکتوبر میں جرمنی میں انتقال کر گئے تھے۔