کراچی: پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز کی جانب سے روزانہ وی لاگ بنانے کے رجحان پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کے کانٹینٹ کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں، یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں، اربوں روپے کما رہے ہیں۔”
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کچھ مشہور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن انہیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ کہاں دیکھیں اور کون لوگ ان کی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ صرف یوٹیوبرز پر نہیں بلکہ ان کے ناظرین پر بھی حیران ہوتی ہیں جو ان کا کانٹینٹ دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔