بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج اور بالی وڈ اداکارہ ماہرہ شرما کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم ماہرہ شرما نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب محمد سراج نے ماہرہ شرما کی انسٹاگرام پوسٹ کو لائیک کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے اور وہ گزشتہ چند ماہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
تاہم، حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماہرہ شرما نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہیں۔ ان کا کہنا تھا: "فینز کسی کو بھی کسی سے جوڑ سکتے ہیں، ہم انہیں نہیں روک سکتے۔ جب میں کام کرتی ہوں تو مجھے اکثر اپنے کو اسٹارز کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، لیکن میں ان باتوں کو اہمیت نہیں دیتی۔ اگر لوگ ایسا سوچنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے، مگر ایسا کچھ نہیں ہے۔”
واضح رہے کہ محمد سراج کو حالیہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا، اور وہ انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں تھے۔