کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے باضابطہ طلاق لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ شام OTT پلیٹ فارم یوٹیوب پر لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں آمنہ عیسانی اور حسن چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر میں باضابطہ طور پر طلاق ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبر پر مداح اور انٹرنیٹ صارفین غمزدہ نظر آئے۔
صحافی آمنہ عیسانی اور حسن چوہدری نے لائیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ جوڑے میں قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑے کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب باقاعدہ طلاق کی خبریں منظرعام پر آ رہی ہیں۔
سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے ابھی تک ان خبروں کی کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی جب کہ دونوں کو کافی عرصے سے ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی نہیں دیکھا گیا۔
دوسری جانب سجل علی کی اس حرکت سے لاکھوں مداح کافی افسردہ اور تکلیف میں نظر آرہے ہیں۔