ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی منگنی کی خبروں پر اپنے مداحوں کو تنگ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ انگوٹھی پہنتے ہوئے کسی کا ہاتھ پکڑ کر مسکرا رہی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
اب اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا بیوٹی برانڈ سویز کے نام سے متعارف کرایا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں سوناکشی نے مداحوں سے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ آپ کو پریشان کرنا بہت زیادہ ہے۔ میں نے بہت اشارے دیئے لیکن کسی نے جھوٹ نہیں بولا۔ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے۔”
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بالآخر ان کا بڑا خواب پورا ہو گیا کہ آج میں نے کاروبار کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا ہے لیکن میں آپ کو مزید بتانے کا انتظار نہیں کر سکتی۔
سوناکشی کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے برانڈ کے تعارف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔