تاریخی فلمیں ہمیشہ فلمسازوں اور دیکھنے والوں دونوں میں یکساں طور پر پسندیدہ رہی ہیں کیونکہ فلمسازوں کو کسی ایسی چیز پر کام کرنا پڑتا ہے جو پہلے سے موجود ہے اور انہیں صرف اسے صحیح طریقے سے لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ناظرین کے لیے انہیں وہ کچھ دیکھنے کو ملتا ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہانیاں اور افسانے سنے ہوتے ہیں۔ شروع سے ہی، ہالی ووڈ نے بہترین تاریخی فلمیں بنائیں، اور یہاں ہم ہالی ووڈ کی چند شاہکار تاریخی فلموں کی فہرست پیش کر رہے جنہیں آپ کو ضرور دیکھنا چاہئے ۔
بین ہر (1959)
بین ہر بائبل کی ایک کہانی پر مبنی ہے اس فلم نے گیارہ اکیڈمی ایوارڈ جیتے تھے جن میں بہترین اداکار، بہترین سینماٹوگرافی اور بہترین ہدایت کار شامل ہیں۔
ولیم وائلر کی ہدایت کاری میں بنی بین ہر واقعی ایک شاہکار فلم ہے جس میں زبردست مناظر، ایپک سیٹ پیس، شاندار پرفارمنس اور ایک خوبصورت کہانی کا امتزاج شامل ہے۔ یہ فلم ایک یہودی شہزادے، یہودا بین ہر کی زندگی پر مبنی ہے، جس کی زندگی اس وقت مکمل طور پر بدل جاتی ہے جب اس کا بچپن کا دوست اس پر رومن سلطنت کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگاتا ہے۔ جس کے بعد ایک غلام کے طور پر تین سال گزارنے کے بعد، بین ہر اپنے دشمنوں سے بدلہ لیتے ہوئے خود کو اعلیٰ مقام پر بحال کرنے کا راستہ تلاش کرتا ہوگا۔ کلاسک رتھ ریس کا منظر ہالی ووڈ میں سب سے مشہور اور فلمائے گئے شاہکار مناظر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
300 (2006)
300 کی ہدایت کاری زیک سنائیڈر نے کی ہے اور یہ ایک حقیقی جنگ پر مبنی ہے جہاں یونانیوں نے حملہ آور فارسی فوج سے کامیابی کے ساتھ اپنی قوم کا دفاع کیا تھا۔
زیک سنائیڈر نے اس تاریخی جنگی فلم کی ہدایت کاری کی جو کہ ایک حقیقی تاریخی واقعہ پر مبنی ہے جہاں یونانیوں نے فارسی کے گاڈکنگ زرکسیز کی قیادت میں طاقتور فارسی فوج سے جنگ کی۔ اگرچہ فلم میں حقائق کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا کیونکہ یونانیوں کے ساتھ ایک بہت بڑی فوج تھی اور نہ صرف 300 فوجی تھے بلکہ اسے سنیمیٹک لبرٹی کہا جاتا ہے۔ 300 میں سکاٹش اداکار جیرارڈ بٹلر کو اسپارٹن کنگ لیونیڈاس کے طور پر پیش کیا گیا جو صرف 300 سپاہیوں کے ساتھ حملہ آور فارسی فوج سے اپنی مادر وطن کا دفاع کرتا ہے۔
ٹرؤئے (2003)
ٹرؤئے قدیم یونانی شاعر ‘ہومر’ کی نظم ایلیاڈ سے ماخوذ ہے اور اس میں بریڈ پٹ، اورلینڈو بلوم، ایرک بینا، اور ڈیانا کروگر مرکزی کرداروں میں تھے۔
وولف گینگ پیٹرسن کی ہدایت کاری اور ڈیوڈ بینیوف کی تحریر کردہ، ٹرؤئے مشہور لیجنڈ پر مبنی ہے جہاں ایک متحدہ یونانی فوج ٹرؤئے کی طاقتور سلطنت پر حملہ کرتی ہے یہ کہانی قدیم یونانی مصنف ہومر کی نظم ایلیاڈ اور اوڈیسی میں ہے۔ اس میں بریڈ پٹ اکیلز کے طور پر، ایرک بینا بطور ہیکٹر، اورلینڈو بلوم بطور پیرس، اور ڈیانا کروگر نے ہیلن آف ٹرؤئے کے کردار نبھائے تھے۔ یہ فلم ایک سینما کا شاہکار ہے جس میں زبردست سینماٹوگرافی، آرٹ ڈائریکشن اور ایکشن سیٹ پیس ہیں۔ اگر آپ کو تاریخی جنگی فلمیں پسند ہیں، تو ٹرؤئے آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
شینڈلرز لسٹ (1993)
اسٹیون اسپیلبرگ کی ہدایت کاری میں، شینڈلرز لسٹ دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ کے بارے میں بننے والی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔
شینڈلرز لسٹ ایک ایسی فلم ہے جو پولینڈ کے ایک تاجر آسکر شینڈلر کی حقیقی زندگی کی کہانی بیان کرتی ہے جس نے ہولوکاسٹ میں ہزاروں یہودیوں کو ہلاک ہونے سے بچایا تھا۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران، ہٹلر نے یہودیوں کو غلام بنایا اور اپنے بنائے ہوئے نازی کیمپوں میں انہیں بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا۔ اس فلم کی ہدایت کاری اسٹیون اسپیلبرگ نے کی تھی اور لئیم نیسن نے آسکر شینڈلر کا ٹائٹلر رول ادا کیا تھا۔ فلم بلیک اینڈ وائٹ میں ہے، شاید اس کا مقصد جدید تاریخ کے تاریک ترین بابوں میں سے ایک کو دکھانا تھا۔ شینڈلرزلسٹ نے بہترین سینماٹوگرافی اور بہترین ہدایت کار سمیت کئی اکیڈمی ایوارڈز جیتے تھے۔
گلیڈی ایٹر (2000)
معروف ڈائرکٹر رڈلی اسکاٹ 2000 میں اپنی تاریخی فلم "گلیڈی ایٹر” کے ساتھ اس صنف کو دوبارہ ایجاد کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ رومن تاریخ کے حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر، "گلیڈی ایٹر” میں مسلح لڑائی کے سنسنی خیز سلسلے کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔
"گلیڈی ایٹر” رومن جنرل میکسیمس ڈیسیمس میریڈیئس (رسل کرو) اور شہنشاہ مارکس اوریلیس (رچرڈ ہیرس) کے درمیان تعلقات پر مرکوز ہے۔ شہنشاہ کا خیال ہے کہ میکسمس کے فوجی تجربے کی بنیاد پروہ رومن سلطنت کی قیادت کے لیے تیار ہے، اوروہ اسے رومی سلطنت کے نئے رہنما کے طور پر خدمت کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ لیکن شہنشاہ کا بیٹا کموڈس (واکین فینکس) غصے میں آکر میکسیمس کے خاندان کو مار ڈالتا ہے اور اسے غلامی میں بیچ دیتا ہے۔ میکسمس اپنی آزادی کے لیے لڑتا اور ظالمانہ نئے شہنشاہ سے بدلہ لیتا ہے۔
مزید انٹرٹینمنٹ کی خبریں پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : انٹرٹینمنٹ