حبا بخاری کے ڈرامے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز کے ساتھ ٹاپ پر
معروف پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جس کے تحت ان کے دو ڈرامے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔
اداکارہ حبا بخاری کی ڈرامہ سیریل "جان نثار” نے حال ہی میں یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کیے ہیں۔ اس ڈرامے میں حبا بخاری اور دانش تیمور کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ حبا بخاری نے اس ڈرامے میں دانش تیمور کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے۔
حبا بخاری اب واحد اس وقت پاکستان کی معروف اداکارہ بن گئی ہیں جن کے 2 ڈرامے یوٹیوب پر 1 بلین ویوز حاصل کر چکے ہیں۔ "جان نثار” سے قبل حبا بخاری کی ڈرامہ سیریل "فتور” نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے بھی یوٹیوب پر ایک بلین سے زائد ویوز حاصل کیے تھے۔ "فتور” میں حبا بخاری کے ساتھ فیصل قریشی اور وہاج علی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
حبا بخاری کی اس کامیابی نے انہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام دلایا ہے، اور ان کے مداح ان کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔