بالی وڈ کے تینوں خان ایک ساتھ فلم کرنے کے لیے تیار
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ، سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر اس کے لیے مناسب اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
عامر خان نے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور شاہ رخ، سلمان خان کے ساتھ اس بارے میں چھ ماہ قبل بات کر چکے ہیں اور اب ان سب کو ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ تینوں کو ایک ساتھ فلم کرنی چاہیے، اور انہیں امید ہے کہ یہ جلد ہوگا۔
عامر خان نے مزید کہا کہ یہ آئیڈیا انہوں نے پیش کیا تھا اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ فلم نہ ہو سکے تو یہ افسوسناک بات ہوگی۔