رات کو جلدی سونے کی عادت کے حیرت انگیز فوائد
بالغ افراد کے لیے روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔ رات کو جلدی سونا ایک ایسی صحت بخش عادت ہے جو اچھی صحت، مضبوط مدافعتی نظام اور ذہنی سکون کے لیے بے حد اہم ہے۔
جلدی سونے سے جسم کو آرام ملتا ہے اور انسان فریش ہو کر جاگتا ہے۔ یہ عادت نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
رات کو جلد سونے سے جسم میں ہارمونز کی صحت مند رطوبت بڑھتی ہے، جو ذہنی دباؤ کم کرنے اور سوچنے، توجہ دینے اور یادداشت بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔
پوری اور معیاری نیند دل کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے اور مختلف طبی مسائل سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ عادت جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مددگار ہے اور جلد کی خوبصورتی اور رنگت کو نکھارتی ہے۔
مزید یہ کہ جلدی سونے والے افراد کے دانتوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کو روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے، جبکہ بچوں کے لیے نیند کا دورانیہ، قیلولے سمیت، زیادہ ہونا چاہیے۔