موسم گرما کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت، چھلکتی ہوئی گرمی اور نمی کی گھٹن آپ کو کئی بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔جن میں سب سے اہم پانی کی کمی، الرجی، سن اسٹروک اور فوڈ پوائزننگ ہے۔ کوئی بھی ڈاکٹر آپ کو ان بیماریوں سے بچنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینے کا مشورہ دے گا۔ اورآپ کو اس تجویز پر من و عن عمل کرنا چاہیے، آپ پانی کے کچھ متبادلات پر بھی غور کر سکتے ہیں جو ایک ہی مقصد کو پورا کرتے ہیں اور ساتھ کچھ اضافی فوائد بھی فراہم کرتے ہیں۔
1. پھلوں کے جوس
موسم گرما کے پھلوں جیسے تربوز، آم، لیموں یا انگور سے پھلوں کے لذیذ جوسز تیار کرکے زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ چینی کی کم سے کم ممکنہ مقدار میں شامل کریں تاکہ پھلوں کے فوائد ضائع نہ ہوں۔
پھلوں کا جوس نہ صرف آپ کے جسم کو وہ پانی فراہم کرے گا جس کی اسے اشد ضرورت ہے، بلکہ آپ کی غذائیت میں بھی اضافہ ہو گا۔ موسم گرما کے پھلوں میں وٹامنز، فولائیٹس، اینٹی آکسیڈنٹس اور منرلز ہوتے ہیں جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں، آپ کے دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور آپ کے پٹھوں اور جوڑوں کو لچکدار اور مضبوط رکھتے ہیں۔
پھلوں کے جوس کی کافی مقدار صبح سب سے پہلے تیار کرلیں اور اسے اپنے ساتھ ایک بوتل میں رکھیں اور اس میں کثرت سے گھونٹ گھونٹ پیتے رہیں ۔
2. ناریل کا پانی
ایک گلاس سبز ناریل کے پانی کی طرح صحت مند اور تازگی بخش کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ پاکستان میں گرمیوں کے دوران یہ آسان سے مل جاتے ہیں۔ ناریل کا پانی الیکٹرولائٹس اور پوٹاشیم سے بھرا ہوتا ہے جو آپ کے جسم میں مائع توازن کو برقرار رکھتا ہے۔ یہ توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے، آپ کو فوڈ پوائزننگ سے بچاتا ہے، خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
3. ہربل چائے
جڑی بوٹیوں والی چائے صحت افزاء اور پینے میں آسان ہوتی ہے۔ موسم گرما کی گرمی کو شکست دینے کے لیے اپنے جسم کو تیار کرنے کے لیے، آپ کیمومائل، لیموں یا پیپرمنٹ والی چائے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی چائے گرم یا ٹھنڈی بھی پی سکتے ہیں۔
جڑی بوٹیوں والی چائے آپ کے جسم کو ایک اچھی تازگی مہیا کرتی ہے- یہ تناؤ کی سطح کو کم کرتی ہیں، آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہیں، آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالتی ہیں، شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہیں اور گلے کی سوزش کے خلاف بہت مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔
4. سکمڈ دودھ
ایک گلاس ٹھنڈا چکنائی سے پاک دودھ میں ایک چمچ شہد ملا کر آپ کی صحت کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔ سکمڈ دودھ میں کافی مقدار میں غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو آسٹیوپوروسس کو روک سکتے ہیں، دل کی صحت کو فروغ دیتے ہیں، بلڈ پریشر کو مستحکم کرتے ہیں، ہائی کولیسٹرول اور بلڈ شوگر دونوں کو کم کرتے ہیں۔
شہد اپنی ذات میں ایک حیرت انگیز غذا ہے۔ یہ نہ صرف چینی کا صحت مند متبادل ہے، بلکہ یہ دماغی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے، آپ کی جلد اور بالوں کی پرورش کرتا ہے، وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے، قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے اور زخموں کے بھرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
دودھ اور شہد ایک ایسا مرکب ہے جو کبھی غلط نہیں ہو سکتے۔ لیکن اگر آپ کو لییکٹوز کا مسئلہ ہے یا دودھ نہیں پی سکتے تو دودھ کو سویا دودھ سے بدل دیں۔
5. لسی
لسی ایک ٹھنڈ پہنچانے والا مشروب ہے۔ یہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ اور ساتھ ہی یہ تیزابیت کا مؤثر طریقے سے علاج کرتا ہے، ہاضمے کو تیز کرتا ہے، بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
آپ پانی کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ لیکن، اس موسم گرما میں اپنی صحت کو ایک اضافی برتری دینے کے لیے پانی کے ان متبادل کو شامل کرنے کی کوشش بھی ضرور کریں۔
مزید صحت کی خبریں حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : صحت