کامیاب اور خوشگوار دن گرارنے کی صلاحیت ایک ہنر کی طرح ہے اور یہ راتوں رات پیدا نہیں ہوتی بلکہ اس کے روازنہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہفتے میں کچھ دن آپ کے کام کا بوجھ بڑھ جاتا ہے اور جسم کی توانائی کی سطح کم ہوتی رہتی ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب آپ کی کارکردگی تقریباً ناممکن صورت حال میں ختم ہوجاتی ہے۔ آپ کی کارکردگی ان چیزوں پر انحصار کرتی ہے کہ آپ اپنا ٹاسک متوقع وقت کے اندر اور اسے مؤثر طریقے سے ختم کر سکتے ہیں۔
کامیاب افراد میں عملی طور پر ایک چیز مشترکہ طور پر پائی جاتی ہے: ایک مضبوط معمول جس میں چھوٹی چھوٹی عادات شامل ہیں جو انہیں صحت مند ذہنیت اور طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ زیادہ تر کامیاب افراد کے لیے، ان عادات کو اپنی روزمرہ کی مشق میں شامل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔
اس طرح، یہاں چند عادات ہیں جو آپ زندگی میں نتیجہ خیز ثابت ہونے کے لیے شروع کر سکتے ہیں۔
صبح کی تیاری رات سے کریں
بہت سے ماہرین اور کامیاب لوگ پچھلی شام کو ہی اگلے دن کی تیاری میں گزارتے ہیں۔ ان کے مطابق : یہ اہم کام ان کو صبح کے اوقات میں ذہنی طور پر آزاد کرتا ہے۔
اس عمل کو اپنانا شروع کریں کہ آج صبح کا آغاز گزشتہ رات سے ہی شروع ہوسکتا ہے۔ اگلے دن کے لئے اپنا لباس تیار کریں۔ اپنا لنچ پیک کریں۔ اور اپنی چیک لسٹ یا ٹو ڈو لسٹ بنائیں۔ امریکن ایکسپریس کے سابق سی ای او کینتھ چینالٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنی ہرشام کو تین ایسی چیزیں لکھ کررکھ لیتے ہیں جو وہ اگلے دن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس قوت ارادی اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے۔ صبح کے بہت سارے فیصلے ہمیں سست کردیتے ہیں اور اکثر باقی دن کے معملات میں ہمارے دماغ سے نکل جاتے ہیں۔ زیادہ توانائی اور کار کردگی کی صلاحیت کے لیے زیادہ وقت بچانے کے لیے صبح کی فیصلہ سازی کو ختم کریں۔
جلدی اٹھنے کی عادت اپنائیں
جیسا کہ ہم ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ صبح جلدی اٹھنا ایک بہترین چیز ہے۔ اس وقت جب آپ صحیح وقت پر اٹھتے ہیں، آپ کے پاس ہلکی پھلکی ورزش کرنے، اپنے دن کی منصوبہ بندی کرنے، مناسب صحت مند ناشتہ کرنے اور وقت پر تیار ہونے کے لیے کافی وقت ہوتا ہے۔
صبح اٹھتے ہی اپنے فون کو چیک نہ کریں
جیسا کہ بہت سے لوگ آپ کو بتاتے ہیں، جلدی اٹھنا سب سے بہتر چیز ہے اور یہ درست ہے کہ جب بھی آپ جلدی اٹھتے ہیں، آپ کے پاس ہلکی پھلکی ورزش کرنے، اپنے دن کی منصوبہ بندی کرنے، مناسب صحت مند ناشتہ کرنے اور وقت پر ہونے کے لیے کافی وقت ہوتا ہے۔ آپ کو دن کے آغاز میں ہی دنیا پھر کی خبریں حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو اٹھتے ہی خود کو سراہنے اور اپنی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرور ہے، کیونکہ آنکھیں کھولتے ہی موبائل فون پر آن لائن ہونے سے آپ کی صحت کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔
صحت مند اور ٹھوس ناشتہ کریں
ناشتہ واقعی دن کی سب سے اہم دعوت ہے۔ یہ آپ کی کارکردگی کو بڑھا دیتا ہے اور ناشتہ نہ کرنا آپ کی صحت پر بہت منفی اثر ڈالتا ہے۔ اگر گھر سے باہر بھی ہیں تو غذائیت سے بھرپور ناشتہ یقینی بنائیں۔
توانائی کے لیے ہلکی پھلی ورزش ضرور کریں
دن کے آغاز میں کچھ فعال ورزش سے لطف اندوز ہونا آپ کو دن بھر بہتر اور خوشگوار احساس دلا سکتا ہے، آپ کے دماغ کو متحرک کرتا ہے، اور آپ کو توانائی سے بھرپور محسوس کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دن کے آغاز کی طرف کام کرنے سے سارا دن موڈ بہتررہتا ہے۔ آپ خود کو بہت اچھا، متحرک، اور بہتر محسوس کرنے لگتے ہیں۔
اپنے دن کی منصوبہ بندی کریں
وہ چیزیں لکھیں جن کو آپ کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مقاصد کی ایک لسٹ بنائیں۔ ایسا کرنا آپ کو نقطہ نظر کے تحت اور فوکس رکھتا ہے اور آپ اہم چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے میں کوتاہی نہیں کرتے ہیں۔ ایسا کرنا آپ کو ان مقاصد کے ساتھ رابطے میں رہنے میں مدد کرتا ہے جو اہم ہیں اور جو آپ کی طویل منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، لہذا اس عادت کو اپنانا آپ کے لیے بہترین ہوگا۔
شکر گزاری کی عادت اپنائیں
شکر گزاری کی عادت اپنانے کے متعدد طریقے ہیں – نماز پڑھنا، دعا کرنا، ایک ترغیبی پیغام کو دہرانا، یا خود کو ایک شکریہ ای میل بھیجنا۔ بہر حال، طریقہ چاہے کوئی بھی ہو لیکن اس عادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں آپ کا صبح میں کیا گیا یہ چھوٹا سا عمل دن بھر آپ کے موڈ کو سہارا دے سکتا ہے۔
مزید ہیلتھ آرٹکل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : صحت