حکومت نے ملازمت کے دوران انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اس پالیسی کے خاتمے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ فیصلے کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء، جو دہشت گردی میں جان قربان کرتے ہیں ان کے اہلِ خانہ پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی جانے والی تقرریاں اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گی۔ دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے خاندانوں کو وزیرِاعظم معاونت پیکج کے تحت دیگر مراعات دی جاتی رہیں گی۔