لندن: سابق وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے دور حکومت میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور سی پیک پر دستخط کئے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا اور 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی نے پاکستان کو خطے میں پیچھے چھوڑ دیا۔
مزید برآں شہباز شریف نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کا لاہور پہنچنے پر استقبال کریں گے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سپریمو نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آئیں گے ۔
شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں نہیں تھا۔ ان کا نام ایک سازش کے ذریعے تحقیقات میں شامل کیا گیا اور جن لوگوں کے نام اصل میں موجود تھے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔‘‘ سابق وزیراعظم نے کہا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ضمانت فراہم کی گئی ہے، نواز شریف کی واپسی کی درخواست کی تھی۔