لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ویکسینیشن کے بغیر بچے اب سکول نہیں آ سکتے۔
این سی او سی اجلاس کے بعد پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
مراد راس نے کہا کہ سکول کے بچوں کی اکثریت کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ سماجی سرگرمیاں ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسکارف کو اپنی یونیفارم کا حصہ بنائیں۔