اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے 60 سال بعد تربیلا ڈیم متاثرین کا فیصلہ سنا دیا، متاثرین کے دعووں کے خلاف واپڈا کی اپیل خارج کردی گئی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں تربیلا ڈیم متاثرین کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے متاثرین کو معاوضے اور متبادل اراضی کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
عدالت نے کہا کہ پالیسی کے مطابق تربیلا ڈیم کے متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی۔ واپڈا کے وکیل نے کہا کہ متاثرین کو 5 ہزار ایکڑ اراضی دینے کی ضرورت ہے۔
جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ واپڈا کوئی راستہ نکالے اور متاثرین کو معاوضہ دے۔ واپڈا نے بھاشا ڈیم کے متاثرین کے ساتھ معاملات بھی طے کر لیے۔
واپڈا کے وکیل نے کہا کہ متاثرین کے کیسز کا جائزہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لیا جاتا ہے۔