اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 36 اور سینیٹ کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن کمیشن میں اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے ایسے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری کر دی جن کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے جس میں متعدد وفاقی وزراء بھی شامل ہیں۔
ای سی پی کی فہرست کے مطابق جن 36 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے، ان میں چار وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔
معطل کیے گئے وفاقی وزراء میں نورالحق قادری، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور وزیر مملکت فرخ حبیب شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تین ارکان کی رکنیت بھی معطل کردی ہے جن میں مصدق ملک، سکندر میندھرو اور شہزادہ احمد عمرزئی شامل ہیں۔