نگران وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔
14 جنوری کو پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈر کو خط بھیجا تھا۔
حکومتی اتحاد نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر کھوسہ اور نصیر خان کے نام تجویز کیے تھے اور یہ نام گورنر کو بھجوائے تھے جنہوں نے بعد میں یہ نام اپوزیشن لیڈر کو بھجوا دیے۔ جبکہ ناصرکھوسہ نے ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر کے نمائندے ملک احمد خان نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے مشاورت کے بعد نام گورنر پنجاب کو بھجوائے جائیں گے۔
اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کر کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی۔