پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپریل میں انتخابات کرانے پر مجبور ہو جائے گی۔
بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت انتخابات سے نہیں نیلامی کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے، پی ٹی آئی نگراں حکومت کے قیام کے لیے مشاورت کا حصہ بن سکتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد تک کوئی سرمایہ کار حکومت پر اعتماد نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور مریم کو بچا لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات ختم کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا جیسی صورتحال سے بچنے کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسی وجہ سے اپنی حکومتیں تحلیل کر دی ہیں۔