انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کم از کم دو دہشت گرد مارے گئے۔
مسلح افواج کے میڈیا ونگ کے مطابق شدید جھڑپ گھنٹوں تک جاری رہی جس کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہے۔
فوج کے میڈیا ونگ کا مزید کہنا ہے کہ "یہ واقعہ پاک فوج کے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے اور تشدد کا سہارا لینے والے کسی بھی اور تمام اداروں سے نمٹنے کے لیے اس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے”۔
اس سے قبل 29 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔
فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اراولی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔